Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

      مصنوعی ذہانت بڑا خطرہ،عالمی ٹیک باباؤں نے گھنٹی بجا دی: ا اے آئی کی ترقی کی رفتار سست کرنے کا مطالبہ

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ٹک ٹک ٹک… جنگ بندی کے خاتمے میں 24 گھنٹے سے بھی کم وقت باقی؛ اسلام آباد مذاکرات ہونگے یا نہیں’ملین ڈالر’ سوال !

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں اس وقت فضا غیر یقینی اور سنسنی خیز ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد کے درمیان ممکنہ ملاقات کے لیے تیاریاں تو مکمل ہیں، لیکن کیا یہ ملاقات ہو پائے گی؟ یہ وہ سوال ہے جس کا جواب اگلے چند گھنٹوں میں پوری دنیا کا نقشہ بدل سکتا ہے۔
    وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ جے ڈی وینس کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچے گا، لیکن تاحال ان کے جہاز کے اسلام آباد لینڈ کرنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ایگزیوس نے تین ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وینس منگل کی صبح امریکا سے روانہ ہوں گے۔
    سفارتی حلقوں میں یہ چہ میگوئیاں جاری ہیں کہ شاید واشنگٹن تہران کی جانب سے کسی واضح اشارے کا منتظر ہے۔ذرائع نے سی این این کو بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں بدھ کے روز ہو گا۔
    دوسری جانب تہران سے آنے والے بیانات میں ابھی تک لچک کے بجائے سختی نظر آ رہی ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں واضح کیا کہ:
    "ایران ان مذاکرات کو قبول نہیں کرے گا جو ‘خطرات کے سائے’ میں ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ ناکہ بندی اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔”
    قالیباف کا اشارہ آبنائے ہرمز میں حالیہ واقعے کی طرف ہے، جہاں امریکہ نے ایک ایرانی مال بردار بحری جہاز کو قبضے میں لے کر کشیدگی کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔
    بی بی سی اور عالمی خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق، تہران میں اس وقت اقتدار کی شدید اندرونی جنگ جاری ہے۔ کئی سینیئر رہنماؤں کی ہلاکت کے بعد، سخت گیر عناصر باقر قالیباف جیسی شخصیات پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ امریکا کے سامنے جھکنے کے بجائے جنگ کا انتخاب کریں۔ تاہم، ماہرین کا خیال ہے کہ عوامی سطح پر غصے کے اظہار کے باوجود، ایرانی وفد پسِ پردہ اسلام آباد سفر کی تیاری کر سکتا ہے۔

    اسلام آباد میں وقت کی سوئیوں کے ساتھ ساتھ عالمی تناؤ بھی اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے۔ جنگ بندی کی ڈیڈ لائن سر پر ہے اور پوری دنیا کی نظریں وفاقی دارالحکومت کے ‘ریڈ زون’ پر جمی ہیں، جہاں سفارت کاری اور جنگ کے درمیان ایک باریک لکیر کھچی ہوئی ہے۔
    اگر اگلے چند گھنٹوں میں امریکی اور ایرانی وفود اسلام آباد میں آمنے سامنے نہ بیٹھے، تو 24 گھنٹے بعد مشرقِ وسطیٰ اور عالمی منڈیوں میں ایک ایسا طوفان آ سکتا ہے جسے روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا۔ اسلام آباد اس وقت دنیا کی ‘سیاسی بساط’ کا سب سے اہم مہرہ بن چکا ہے۔

    Related Posts

    نہر فور آرکی بھل صفائی نہ ہونے ٹیل پر پانی کی قلت،کسان پریشان

    یوکرین میں روسی ڈرون کا بورس جانسن، اہم شخصیات کی ٹرین پرحملہ،

    قیدیوں کی نجی اسپتال منتقلی : سپریم کورٹ کا فیصلہ جیل رولز کی خلاف ورزی قرار، آئینی عدالت کل حتمی فیصلہ جاری کرے گی

    مقبول خبریں

    نہر فور آرکی بھل صفائی نہ ہونے ٹیل پر پانی کی قلت،کسان پریشان

    یوکرین میں روسی ڈرون کا بورس جانسن، اہم شخصیات کی ٹرین پرحملہ،

    قیدیوں کی نجی اسپتال منتقلی : سپریم کورٹ کا فیصلہ جیل رولز کی خلاف ورزی قرار، آئینی عدالت کل حتمی فیصلہ جاری کرے گی

    عمران خان کی طرح سہولیات لینے کے کیس میں بڑی پیش رفت ، وفاقی آئینی عدالت کا تین قیدیوں کے کیسز میں کل کے لیے نوٹس جاری

    معاشی ترقی، بہتر گورننس :فیصل آباد کو بھی الگ صوبہ بنایا جائے، تاجر برادری کا بڑا مطالبہ

    بلاگ

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

     عجیب و غریب ڈیمانڈیں  بروقت نکاح میں رکاوٹیں

    آل پاکستان لودھرا برادری کا سرمایہء افتخار ملک محمد عرفان گہرائی لودھرا

    چھوٹے شہروں کے صحافی کیوں نظر انداز ہوتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.