لالی وڈ:پاکستانی اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ راکیش روشن نے انہیں اپنی بلاک بسٹر ہٹ فلم "کرش” (Krrish) میں کام کرنے کی دعوت دی تھی۔ تاہم انہوں نے یہ دعوت مسترد کردی۔
ریما خان نے حال ہی میں اس امرکاانکشاف کیا کہ انہوں نے اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کو مسترد (Reject) کر دیا تھا۔ چس پر ان کےپرستاروں نے انکے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اس فلم میں کام کرلیتی تو کیا ہوجانا تھا تاہم اس سے ان کے کیرئیر کو ایک نیاموڑملتا۔ تاہم کئی سوشل میڈیا صارفین انکی حمایت میں سامنے آگئے انکا موقف تھا کہ جب بھارت نے اپنے اداکاروں کے پاکستان میں اور پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کررکھی ہے تو ریما جی کا بالی وڈ میں جانا بنتا نہیں تھا،۔
یاد رہےکئی معروف بھارتی اداکاروں نے بھی فلم کرش میں کام کرنے سے انکارکیا تھاان میں اجے دیوگن اور امریتا راؤ شامل ہیں راکیش روشن نے اجے دیوگن کو "کرش 3” میں ولن (کال) کا کردار پیش کیا تھا، لیکن انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ ایک ہیرو ہیں اور فلم کے آخر میں ہیرو کے ہاتھوں مرنا پسند نہیں کریں گے۔ فلم "کرش” (2006) میں پریا کے مرکزی کردار کے لیے امریتا راؤ پہلی پسند تھیں، لیکن ریتھک روشن کے ساتھ فوٹو شوٹ کے بعد کیمسٹری ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے انہیں فلم سے ہٹا دیا گیا ۔

