اسلام آباد :جرمن کار ساز ادارے آڈی کے ہائئبرڈ ماڈل ایٹرون کے پاکستانی مالک گاڑی سے مطمئن نہ ہوئے تو کروڑوں روپے ضائع ہونے کا کمپنی سے انوکھا بدلہ لیا۔
گاڑی کی بیک اسکرین پر ایک ایسا بینر آویزاں کیا کہ سوشل میڈیا پر تو وائرل ہوا ہی ہوا لیکن کمپنی سمیت ڈسٹری بیوٹر اور سرکاری حکام کو بھی لالے پڑ گئے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ آڈی پاکستان میں کسٹمر سپورٹ پر سوالات اٹھ رہے ہیں حکومت اور متعلقہ ادارے اس کا نوٹس لیں اور ایسے غیر معیاری کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کریں
ان کا کہن ہے کہ آڈی جرمنی کا پاکستان میں درآمد کنندہ ہی اس برانڈ کی ساکھ تباہ کرنے کا ذمہ دار ہے۔ گاہکوں کے مسائل حل کرنے کی بجائے یہ کمپنی اُنہیں دھمکیاں دیتی ہے اور پیکا کے تحت مجرمانہ مقدمات دائر کرتی ہے۔
کیا یہی ہے ایک بین الاقوامی برانڈ کا وقار؟ شرم آنی چاہیے ایسی کمپنی کو جو گاہکوں کو انصاف دینے کی بجائے اُنہیں عدالتوں میں گھسیٹتی ہے۔
"ایٹرون گاڑی سے پرہیز کریں” کار مالک کا انوکھا احتجاج سوشل میڈیا پر وائرل

