Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      کراچی ،لاہور سمیت ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، غریب کی پہنچ سے ’قربانی اور گوشت‘ دونوں باہر!

      خلا میں سب سے زیادہ دور جانیکا ریکارڈ، آرٹیمس II کی عملے سمیت بحفاظت واپسی

      بلیک میلرز ہوشیار! مریم نواز کا ’پنجاب سائبر کرائم یونٹ‘ بنانے کا اعلان؛ بچیوں کو شکایت کے لیے تھانے نہیں جانا پڑے گا

      جنگ بندی کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں کمی

      کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر سڈنی میں گرفتار، وجہ کیا بنی؟ پی ایس ایل کا کیا ہوگا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب: سی ٹی ڈی کے 113 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز 16 خطرناک ملزم گرفتار،

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(ملک ظہیر)
    د ہ ش ت گ ر دی کے بڑھتے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں بڑے پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) کیے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مجموعی طور پر 113 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
    ان آپریشنز کے دوران 16 مبینہ د ہ ش ت گ ر دوں کو گرفتار کیا گیا، جو مختلف تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ترجمان کے مطابق کارروائیاں خوشاب، میانوالی، راولپنڈی، جھنگ، بھکر، لاہور، فیصل آباد، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں کی گئیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق جھنگ میں بڑی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والا خطرناک خودکش بمبار غازی مرجان گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ اسی طرح سرگودھا میں حساس اداروں پر حملوں میں ملوث د ہ ش ت گ ر د ملے خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
    ترجمان کے مطابق گرفتار د ہ ش ت گ ر دوں سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹس، ڈیٹونیٹرز، 14 حفاظتی فیوز، 25 فٹ وائر، ممنوعہ لٹریچر، اسٹیکرز اور نقدی برآمد کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار د ہ ش ت گ ر د پولیس چوکیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے بڑا سانحہ ٹال دیا گیا۔ گرفتار د ہ ش ت گ ر دوں کی شناخت غازی مرجان، معین خان، اصیل دین، ناصر شاہ، نصیب خان، ابرار، یوسف، مالے خان اور اسام سمیت دیگر ناموں سے ہوئی ہے۔
    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے کے دوران 2830 کومبنگ آپریشنز بھی کیے گئے، جن میں 95 ہزار 755 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 190 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ وہ محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے اور د ہ ش ت گ ر دی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

    Related Posts

    پنجاب کے 69 فیصد عوام کا مریم نواز پر اعتماد: "ماضی میں لوگ حکومت کو ڈھونڈتے تھے، اب حکومت دہلیز پر ہے”عظمیٰ بخاری

    امن کا دوسرا موقع: اسلام آباد مذاکرات 2.0، کیا پاکستان ‘جنگ کے خونی باب’ کو بند کر پائے گا؟

    : "میں ٹرمپ انتظامیہ سے نہیں ڈرتا، میرا مشن امن ہے”تقدس مآب پوپ لیو چہاردہم

    مقبول خبریں

    امن کا دوسرا موقع: اسلام آباد مذاکرات 2.0، کیا پاکستان ‘جنگ کے خونی باب’ کو بند کر پائے گا؟

    ڈونلڈ ٹرمپ کاایک اور یوٹرن،”میں نے تو سمجھا تھا کہ میں ریڈ کراس کا ڈاکٹر ہوں!“

    : "میں ٹرمپ انتظامیہ سے نہیں ڈرتا، میرا مشن امن ہے”تقدس مآب پوپ لیو چہاردہم

    کراچی ،لاہور سمیت ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان، غریب کی پہنچ سے ’قربانی اور گوشت‘ دونوں باہر!

    پوپ پر غصہ، ٹرمپ نے اے آئی تصویر میں خود کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے طور پر پیش کردیا،نعوذ باللہ

    بلاگ

    سفارت کاری سے سمندری کنٹرول تک: کیا آبنائے ہرمز پر ’ٹرمپ لاک‘ عالمی معیشت کا رخ بدل دے گا؟

    پنجاب پولیس میں تبادلوں کا فیصلہ "بے نقاب نیوز” افسران کے نام منظر عام پر لے آیا

    چیف سیکرٹری اور آئی جی جیل دونوں گریڈ 22، مگر کنٹرول سیکرٹری داخلہ کے پاس کیوں ؟آئی جی کا تبادلہ یقینی، نئے نام سامنے آگئے، صحافی آصف چوہدری اندر کی خبر لے آئے

    چاولوں میں چھپا قتل کا راز، سالانہ ختم کی مٹھاس نے جرم کو بے نقاب کیا، عمر ورک کی سلیکشن کام کر گئی

    باپ بسترِ مرگ پر، بیٹا ڈیوٹی پر کرب کی انتہا،، بیٹے کی خواہش بھی انتظامی ناراضگی کی نذر ہو گئی؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.