Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      انویڈیا کی تاریخ کی بڑی ڈیل: آرٹیفیشل انٹیلی جنس پلیٹ فارم ’ہگنگ فیس‘12.9 ارب ڈالر میں خریدلیا

      واٹس ایپ کا سکیورٹی سسٹم اپ ڈیٹ: نئے فیچر متعارف، نامعلوم کالرز کا پتہ بھی چل سکے گا

      بچوں کو آن لائن لت لگانے پر میٹا کا امریکی ریاستوں سے عدالت سےباہر معاہدہ ، 18 ارب ڈالر ہرجانہ ادا کرے گی

      بچوں کی آن لائن لت کا مقدمہ: انسٹا گرام چیف ایڈم موسیری کی امریکی عدالت میں پیشی

      مائیکروسافٹ ” اے آئی اور کلاؤڈ“ میں کام کرنیوالوں کی ہوش ربا تنخواہیں! آن لائن ڈیٹا لیک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایران امریکا مذاکرات، اسلام آباد قلعے میں تبدیل، جا بجا سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز،دوروزہ تعطیل ،متعدد سڑکیں شہریوں کیلئے بند

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے تناظر میں دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کر دیے گئے ہیں۔
    ایران اور امریکا کے وفود کی آمد کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے پانچ اضلاع میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔
    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سبزی منڈی، فیض آباد، ترنول اور کراچی کمپنی سمیت مختلف حساس علاقوں میں کارروائیاں کی ہیں، جبکہ راولپنڈی کے علاقوں پیرودھائی، نور خان ایئر بیس اور حاجی کیمپ میں بھی سرچنگ کا عمل جاری ہے۔
    اسلام آباد میں غیرملکی وفود کی آمد کے باعث خصوصی ٹریفک پلان نافذ کردیا گیا ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مخصوص راستے استعمال کریں تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں آسانی رہے۔
    ٹریفک پولیس کے مطابق، جی ٹی روڈ پشاور سے راولپنڈی آنے والے افراد ٹیکسلا موٹروے، چکری چک بیلی روڈ، اور روات استعمال کریں، جبکہ لاہور سے پشاور جانے والے افراد روات، چک بیلی روڈ اور ٹیکسلا موٹروے کا رخ کریں۔
    مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے شہری نائنتھ ایونیو اور راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والے مری روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو استعمال کریں۔ فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا، جبکہ زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے بند رہے گی۔
    اضافی طور پر، آج اور کل اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد رہے گی۔
    اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے دو دن کی مقامی چھٹی کا اعلان بھی کیا ہے۔ جمعرات 9 اور جمعہ 10 اپریل کو تمام سکول اور دفاتر بند رہیں گے، تاہم ضروری خدمات کے ادارے معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

     

    Related Posts

    سمال ڈیم نالہ ریسی کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ملک جمشید الطاف

    روس   ’  گیس کیمیکل کمپلیکس‘ میں   آگ لگنے سے 15 ملازمین کی موت

    عبیرہ ضیاء انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف یوتھ (امریکہ) کی دو سالہ آفیشل ایمبیسڈر مقرر

    مقبول خبریں

    سمال ڈیم نالہ ریسی کی تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ملک جمشید الطاف

    روس   ’  گیس کیمیکل کمپلیکس‘ میں   آگ لگنے سے 15 ملازمین کی موت

    گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول گوٹھ محبتانی، نئی عمارت تاحال تعمیر نہ ہو سکی

    سی سی ڈی کی بڑی کارروائی14 کلو آئس برآمد، ملزم گرفتار

    عمران خان کے بیٹوں کا سکائی سپورٹس کو انٹرویو اور پی سی بی کی شکایت

    بلاگ

    صحت کا نظام یا مفادات کی سیاست؟

    دوبندو واقعہ کے بعد۔۔۔ سوال اب بھی باقی ہیں

    ڈوگ پائین، زمین پر بچھی ہوئی جنت

    ایک سانحہ، کئی قاتل

    ”کرپشن الزامات،خفیہ رپورٹس اور محکمانہ ریکارڈ؛ آئی جی پنجاب کے حکم پر سب بدل سکتا ہے لیکن ؟“

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.