Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

      دنیا کی پہلی ‘نیوکلیئر کلاک’ تیار

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چیف سیکرٹری اور آئی جی جیل دونوں گریڈ 22، مگر کنٹرول سیکرٹری داخلہ کے پاس کیوں ؟آئی جی کا تبادلہ یقینی، نئے نام سامنے آگئے، صحافی آصف چوہدری اندر کی خبر لے آئے

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:آصف چوہدری
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    ایک تعارف
    اپنے بارے میں مختصراً یوں کہنا مناسب ہوگا کہ تقریباً ایک دہائی تک انگریزی روزنامے ڈیلی ڈان میں صحافتی ذمہ داریاں نبھانے کے بعد اردو کالم نویسی کی جانب آنا ابتدا میں ایک غیر فطری عمل محسوس ہوا۔ تاہم، میرے نزدیک یہ اس لیے بھی ضروری تھا کہ پاکستان میں ایک بڑی تعداد اردو صحافت کی عادی ہے، جبکہ معلومات تک رسائی انگریزی صحافت میں ایک مخصوص طبقے تک محدود رہتی ہے۔ عام قارئین تک رسائی کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے  بے نقاب نیوز میں اب میرے کالم تواتر سے شائع ہوتے رہیں گے۔

    حکومت پنجاب نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کو ٹائم اسکیل پروموشن کے تحت گریڈ 22 میں ترقی دے دی ہے، جس کے بعد وہ صوبائی کیڈر کے واحد افسر بن گئے ہیں جو اس اعلیٰ ترین سرکاری گریڈ تک پہنچے ہیں۔ اس ترقی کے نتیجے میں انہیں صوبے کے اعلیٰ بیوروکریٹس، بشمول چیف سیکرٹری، کے برابر درجہ حاصل ہو گیا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق میاں فاروق نذیر گزشتہ 10 سال سے گریڈ 21 میں خدمات انجام دے رہے تھے، جس کی بنیاد پر وہ ٹائم اسکیل پروموشن کے اہل قرار پائے۔ انہیں مارچ 2016 میں گریڈ 21 میں باقاعدہ ترقی دی گئی تھی اور اسی وقت انہیں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کا چارج بھی سونپا گیا تھا، جسے وہ تاحال سنبھالے ہوئے ہیں۔
    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نئے گریڈ کے مطابق تنخواہوں اور مراعات میں ضروری ردوبدل کریں۔ مزید برآں، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی وضاحت کے مطابق ٹائم اسکیل پروموشن ان افسران کو دی جاتی ہے جو اپنے کیڈر میں طویل عرصہ ایک ہی گریڈ میں خدمات انجام دیں اور ترقی کے محدود مواقع کے باوجود اپنی سروس مکمل کریں۔ دستاویز میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگرچہ میاں فاروق نذیر کو گریڈ 22 میں ترقی دی گئی ہے، تاہم وہ بدستور انتظامی طور پر سیکرٹری داخلہ پنجاب کے ماتحت رہیں گے، جو پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس طرح پالیسی سازی اور انتظامی اختیارات کا بڑا حصہ اب بھی وفاقی سروس کے افسران کے پاس ہی رہے گا، جبکہ آئی جی جیل خانہ جات کو ضرورت کے مطابق ہدایات جاری کی جاتی رہیں گی۔ ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب بھر میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے متعدد افسران گریڈ 21 میں خدمات انجام دے رہے ہیں، تاہم محکمہ جیل خانہ جات میں فی الحال کوئی افسر گریڈ 21 میں موجود نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ جیل خانہ جات کے موجودہ ڈھانچے کے باعث ترقی کے مواقع محدود ہیں، جس کے پیش نظر ٹائم اسکیل پروموشن ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ مزید یہ کہ آئندہ چند ماہ میں میاں فاروق نذیر کی متوقع ریٹائرمنٹ کے بعد نئے آئی جی جیل خانہ جات کی تقرری بھی متوقع ہے۔ اس عہدے کے لیے گریڈ 20 کے چند سینئر افسران کے نام زیر غور ہیں، جن میں کوکب ندیم وڑائچ، میاں سلیم جلال اور مبشر ملک شامل ہیں۔
    ذرائع کے مطابق یہ پروموشن بظاہر ایک مثبت اقدام ہے جو افسران کی حوصلہ افزائی اور سروس اسٹرکچر میں بہتری کی جانب اشارہ کرتا ہے، تاہم اس سے صوبائی اور وفاقی سروسز کے درمیان اختیارات کی تقسیم اور انتظامی خودمختاری کے حوالے سے بحث بھی جنم لے سکتی ہے۔ خاص طور پر ایسے محکموں میں جہاں پیشہ ورانہ مہارت اور انتظامی خودمختاری اہمیت رکھتی ہے، وہاں اس طرح کے فیصلے پالیسی سطح پر مزید سوالات کو جنم دیتے ہیں۔

    Related Posts

    پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے کے قیام کا فیصلہ

    پولیس ولنٹیئر پروگرام میں نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والا ملزم اپنی بارات پرگرفتار

    ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی، آن لائن سپلائی کے لیے تیار کردہ 20 ہزار پتنگیں برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    مقبول خبریں

    پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے کے قیام کا فیصلہ

    پولیس ولنٹیئر پروگرام میں نوکری کا جھانسہ دے کر پیسے بٹورنے والا ملزم اپنی بارات پرگرفتار

    ہربنس پورہ پولیس کی کارروائی، آن لائن سپلائی کے لیے تیار کردہ 20 ہزار پتنگیں برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    رائیونڈ: دو سالہ بچہ جوہڑ میں ڈوب کر جا ں بحق

    صدر ٹرمپ کابڑا اعلان، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.