لاہور:(خرم عباس)

مزید تفصیلات کے مطابق بے دخل کیے جانے والوں میں 10 ہزار 665 ایسے افراد شامل ہیں جن کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھے، جبکہ 11 ہزار 114 افراد افغان سٹیزن کارڈ ہولڈر تھے۔ اس کے علاوہ 12 ہزار 206 غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی بھی اس کارروائی کی زد میں آئے۔ ترجمان کے مطابق اس وقت بھی 201 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، جن کی ڈی پورٹیشن کا عمل جاری ہے۔ انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عبدالکریم کی ہدایت پر صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے، اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ غیر قانونی مقیم افراد کا مکمل انخلا یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب کے مطابق یہ کارروائی بین الاقوامی قوانین کے تحت کی جا رہی ہے اور اس کا مقصد ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور قانونی نظام کو مضبوط بنانا ہے۔

