Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      فرضی دہشت گرد گرفتار، پنجاب اسمبلی میں کامیاب سیکیورٹی ‘مشق’

      53 سال بعد دوبارہ چاند پر: ناسا کا ‘آرٹیمس-2’ مشن اڑان بھرنے کو تیار، الٹی گنتی شروع!

      وٹس ایب کاصارفین کے لئے رازداری کاعالمی معیار، نیا ‘جادوئی’ فیچر متعارف کرادیا

      ”چیٹ جی پی ٹی بھی فارغ”: چین میں مصنوعی ذہانت کا ’اوپن کلا‘ انقلاب، کیا انسانوں کی چھٹی ہونے والی ہے؟

      گوادر پورٹ عالمی تجارت کا نیا ‘محفوظ قلعہ’ بن گیا؛ ایم وی ایچ ایم او لیڈر کی آمد سے نئے باب کا آغاز!”

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    اسلامی دنیا کا ’نیٹو‘؟ پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور مصر کے درمیان بڑے دفاعی اتحاد کی بازگشت؛ اسرائیل میں کھلبلی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد / انقرہ : مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اور بدلتی ہوئی عالمی صورتحال کے درمیان ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس نے عالمی طاقتوں کے ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ترکی کے بااثر اور حکومت نواز اخبار ’ترکیہ‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، اسلام آباد میں ہونے والے حالیہ اجلاس نے پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور مصر کے درمیان ایک نئے ’دفاعی اتحاد‘ کی راہ ہموار کر دی ہے۔
    ’فیصلے اب ہم خود کریں گے‘
    31 مارچ کی اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں چاروں ممالک کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی بات چیت کا محور صرف ایران کی جنگ نہیں تھی، بلکہ ایک مشترکہ عسکری ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔
    اسٹریٹجک تبدیلی: رپورٹ میں ایک ترک اہلکار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکہ اور یورپ کی پالیسیاں صرف اسرائیل کے تحفظ کے گرد گھومتی ہیں، جو خطے کے استحکام کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ اب وقت آگئی ہے کہ اسلامی دنیا اپنی سکیورٹی کے نئے تصورات خود وضع کرے۔
    اگلا پڑاؤ ترکی: اسلام آباد اجلاس میں کئی اہم اصولی فیصلے کیے گئے ہیں اور اب اس سلسلے کا اگلا اہم اجلاس ترکی میں منعقد ہوگا۔
    اسرائیلی میڈیا، بالخصوص ’یروشلم پوسٹ‘ نے اس ممکنہ اتحاد کو اسرائیل کے لیے ایک بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کے کمزور ہونے کے بعد ترکی علاقائی قیادت کے لیے سب سے مضبوط امیدوار بن کر ابھرا ہے، اور پاکستان کے ساتھ مل کر سعودی عرب اور مصر کو ایک پلیٹ فارم پر لانا اسرائیل کے لیے کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں ہے۔
    ترک میڈیا میں عرصے سے یہ خیال پیش کیا جاتا رہا ہے کہ مسلم ممالک کو اپنا ایک ’نیٹو‘ طرز کا اتحاد بنانا چاہیے تاکہ بیرونی مداخلت کے بجائے علاقائی مسائل کو مقامی سطح پر حل کیا جا سکے۔ تجزیہ کار احمت خان کا کہنا ہے کہ اس اتحاد کی تشکیل سے یہ واضح پیغام جائے گا کہ اب اسلامی دنیا کے فیصلے واشنگٹن یا برسلز کے بجائے انقرہ، اسلام آباد اور ریاض میں ہوں گے۔ تاہم بی بی سی کا کہنا ہے کہ ترکئے اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ  کے مصنف یلماز بلگن اپنے سخت گیر قوم پرست موقف اور کبھی کبھار غیر مصدقہ معلومات کے لیے جانے جاتے ہیں۔ یہ ایک ‘سفارتی بریک تھرو’ تو ہو سکتا ہے، لیکن اس کے باقاعدہ ‘دفاعی معاہدے’ کی شکل اختیار کرنے میں ابھی کئی پیچیدہ مراحل باقی ہیں۔

    Related Posts

    ’تھام لیں اپنا دل‘: ہارٹ اٹیک کے بعد زندگی بھر ادویات کھانے کی ضرورت ختم؟ طبی دنیا میں بڑا انقلاب !

    میگا ڈپلومیسی ،مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان اور چین کے پانچ نکات جاری

    "ایران کا مورال ختم، 150 بحری جہاز تباہ!”: امریکی وزیرِ دفاع کا دعویٰ، ٹرمپ نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا صدر نہ کر سکا

    مقبول خبریں

    ’تھام لیں اپنا دل‘: ہارٹ اٹیک کے بعد زندگی بھر ادویات کھانے کی ضرورت ختم؟ طبی دنیا میں بڑا انقلاب !

    "ایران کا مورال ختم، 150 بحری جہاز تباہ!”: امریکی وزیرِ دفاع کا دعویٰ، ٹرمپ نے وہ کر دکھایا جو کوئی دوسرا صدر نہ کر سکا

    اسلامی دنیا کا ’نیٹو‘؟ پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور مصر کے درمیان بڑے دفاعی اتحاد کی بازگشت؛ اسرائیل میں کھلبلی

    شاپنگ ایریا میں بھیڑیے کا وحشیانہ حملہ، خاتون لہولہان؛ پورے شہر میں خوف و ہراس

    فلسطینیوں کے لیے سزائے موت کا قانون منظور، انتہا پسند وزراء نے ایوان میں شراب کھول کر جشن منایا

    بلاگ

    سول سیکرٹریٹ پنجاب میں سرد جنگ ، وزیراعظم نے بازی پلٹ دی، بیوروکریسی کی اندرونی کہانی، آصف چوہدری کی زبانی،رافعہ حیدر، ڈاکٹر انوش کی پرموشن کیوں نہ ہوئی؟ شہر بانو نقوی کا تبادلہ کیوں ؟

    ملکہ کوہسار اب کارکردگی میں بھی سب سے اوپر! ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی کی قیادت میں مری کی تاریخی برتری، اسٹنٹ کمشنر تیمور عادل رول ماڈل قرار

    سی سیکشن کی ویڈیو وائرل، انسانیت کو شرمندہ کرنے والوں کے خلاف بڑا ایکشن

    ’’بڑی جنگ میں پاکستان کی ثالثی’’ میاں حبیب کا کالم

    کشمیر پولیس بحران، آئی جی لیاقت ملک نے بازی پلٹ دی،کشمیر پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.