لاہور:(خرم عباس)

۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے احکامات کی روشنی میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے سِول لائنز ڈویژن پولیس کی جانب سے ہنگامی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی سول لائن چوہدری اثر ،ڈی ایس پی خرم چیمہ کی زیر نگرانی پنجاب اسمبلی ہال میں موک ایکسرسائز کی گئی، جس میں قلعہ گجر سنگھ پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریسکیو 1122، ایلیٹ فورس سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں نے بھرپور شرکت کی۔
ایس پی سِول لائنزچوہدری اثر علی کے مطابق موک ایکسرسائز کے دوران فرضی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ ان مشقوں کے ذریعے پولیس ریسپانس اور دیگر اداروں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ریسپانس کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایسی ہنگامی مشقوں کا تسلسل جاری رکھا جائے گا، جبکہ تعلیمی اداروں سمیت تمام حساس اور اہم مقامات کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ان مشقوں کا بنیادی مقصد شہر میں امن و امان کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹنا ہے۔

