Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دفتر کی کرسی، سڑک پر دوڑ: جاپان کا انوکھا کھیل 

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    جاپان کے شہر کوماموٹو کی سڑکوں پر ایک ایسا منظر دیکھنے کو ملتا ہے جو پہلی نظر میں مضحکہ خیز لیکن حقیقت میں انتہائی مشکل اور تھکا دینے والا ہے۔ ہیلمٹ اور حفاظتی پیڈز پہنے درجنوں دفتری ملازمین اپنی دفتری کرسیوں پر بیٹھے اسٹارٹ لائن پر کھڑے ہوتے ہیں اور ہارن بجتے ہی اپنی ٹانگوں کی پوری قوت سے زمین کو پیچھے دھکیلتے ہوئے کرسیوں کوپیچھے کی طرف تیزی سے دوڑانا شروع کر دیتے ہیں۔

    The Isu-1 Grand Prix, a two-hour endurance event in Japan where teams race through the streets on standard office chairs. pic.twitter.com/iFOOaHplnK

    — The Best (@Thebestfigen) March 26, 2026

    ایشو-1 گرینڈ پری: ایک جنون
    اس کھیل کو ‘ایشو-1 گرینڈ پرکس’ (Isu-1 Grand Prix) کہا جاتا ہے، جس کی بنیاد 2010 میں سویوشی تاہارا نے رکھی۔ تاہارا کو یہ آئیڈیا اپنے بچپن کے اس استاد سے ملا جنہوں نے انہیں کبھی کرسی سے کھیلنے پر ڈانٹا تھا۔ آج یہ کھیل جاپان کے 10 بڑے شہروں بشمول ٹوکیو اور کیوٹو میں پھیل چکا ہے، جہاں ٹویوٹا جیسی بڑی کمپنیاں بھی اپنی ٹیمیں بھیجتی ہیں۔
    کھیل کے اصول ، چیلنجز
    ٹیم ورک: ہر ٹیم 3 ارکان پر مشتمل ہوتی ہے جو دو گھنٹے تک مسلسل لیپس (Laps) مکمل کرتے ہیں۔
    فاصلہ: جیتنے والی ٹیمیں دو گھنٹے میں تقریباً 20 سے 25 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرتی ہیں۔
    صرف عام کرسیاں: ریس میں صرف وہی کرسیاں استعمال کی جا سکتی ہیں جو عام طور پر دفاتر میں دستیاب ہوتی ہیں۔ کسی بھی قسم کی تبدیلی یا ‘کسٹمائزیشن’ کی اجازت نہیں ہوتی۔
    انعام: جیتنے والی ٹیم کو 90 کلوگرام چاول دیے جاتے ہیں، جبکہ ٹوکیو میں انعام 5 کلو ٹیونا مچھلی ہوتی ہے۔
    سخت ٹریننگ اور فارمولا ون کا خواب
    یاسونوری میورا جیسے کھلاڑی اس ریس کے لیے ہفتے میں چار بار ٹریننگ کرتے ہیں۔ وہ بھاری کرسیوں کے ساتھ 200 میٹر کی درجنوں دوڑیں لگاتے ہیں تاکہ ان کی ٹانگوں کے پٹھے مضبوط ہو سکیں۔ تاہارا کا خواب ہے کہ وہ ایک دن اس ‘آفس چیئر ریس’ کو موناکو کے اس مشہور سرکٹ پر لے جائیں جہاں فارمولا ون (F1) ریس ہوتی ہے۔
    سویوشی تاہارا کے مطابق: "جاپانی لوگ بہت زیادہ کام کرتے ہیں، لیکن وہ اس طرح کی ‘احمقانہ’ چیز کے لیے بھی مکمل طور پر وقف ہو سکتے ہیں اور بڑھاپے میں بھی اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔”

    Related Posts

    حیران کن بے ضابطگیاں، 2 لاکھ ووٹروں کے والدین نابالغ، 92 ہزار کے دادا دادی نوجوان

    امریکی میزائل حملوں میں 7 ایرانی فوجی ہلاک، تہران کا جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

    امریکی سائنسداں کو چین نے یرغمال بنایا، جوہری تجربات چھپانے کی ٹیکنالوجی میں لے گا مدد

    مقبول خبریں

    حیران کن بے ضابطگیاں، 2 لاکھ ووٹروں کے والدین نابالغ، 92 ہزار کے دادا دادی نوجوان

    امریکی میزائل حملوں میں 7 ایرانی فوجی ہلاک، تہران کا جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کا اعلان

    امریکی سائنسداں کو چین نے یرغمال بنایا، جوہری تجربات چھپانے کی ٹیکنالوجی میں لے گا مدد

    چاند نظر آگیا،کل یکم صفرالمظفر ہوگی

    غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کمسن بچی سمیت چار فلسطینی ہلاک

    بلاگ

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.