کولمبو: چار لٹر پٹرول ’ذخیرہ‘ کرنے پر شہری کو سزائے قیدسری لنکا میں پٹرول کی قلت کے دور میں ایک شہری کو چار لٹر پٹرول ’ذخیرہ‘ کرنے کے جرم میں تین ہفتے قید کی سزا سنا دی گئی۔
دنیا کے بہت سے دیگر ممالک کی طرح سری لنکا کو بھی ایران جنگ کی وجہ سے توانائی کے بحران کا سامنا ہے۔48 سالہ شہری کو ایک مجسٹریٹ نے تین ہفتے قید کی سزا سنائی، اس نے کہا تھا کہ وہ یہ پٹرول اپنے گھر میں گھاس کاٹنے والی مشین کے لیے خریدنا چاہتا تھا۔سری لنکا کو بھی اس وقت ایران جنگ کی وجہ سے اپنے ہاں ایندھن کے بحران کا سامنا ہے۔ ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بہت زیادہ ہو چکی ہیں اور وہاں گاڑیوں کے ڈرائیور اب صرف ہر دوسرے دن ہی پٹرول خرید سکتے ہیں۔ اس پر یہ الزام ثابت ہو گیا تھا کہ اس نے یہ چار لٹر پٹرول اس لیے خریدا تھا کہ بعد میں ایندھن کی قلت شدید تر ہو جانے کے بعد، جب حکومت ‘فیول راشننگ‘ شروع کرتی، تو وہ یہ پٹرول بلیک مارکیٹ میں بہت مہنگا بیش سکے۔

