لاہور:حکومتی توانائی بچت پروگرام کے تحت راولپنڈی میٹرو بس سروس کے اوقات محدود کر دیے گئے ہیں۔ اب میٹرو بس سروس رات 9 بجے بند ہو گی جبکہ سٹیشنز رات 9 بج کر 40 منٹ کے بعد بند کر دیے جائیں گے۔
اس فیصلے کے بعد آخری بس رات 9 بجے راولپنڈی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے راولپنڈی روانہ ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام توانائی کی بچت اور کفایت شعاری مہم کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
دنیا بھر میں پٹرولیم کی شدید قلت نے کئی ممالک میں پٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگا دی ہیں، تاہم پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ حکام نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ اللہ کے فضل اور قوم کے اتحاد سے یہ بحران بھی کامیابی سے عبور کر لیا جائے گا، اور عوام کے معاشی تحفظ کو ہر حال میں ترجیح دی جائے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹرو بس سروس کے محدود اوقات عوام کو عارضی مشکلات کا سامنا کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں، لیکن یہ اقدامات ملک میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لیے ضروری ہیں۔

