Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      "میٹا کے ’خطرناک‘ الگورتھم اور نوعمروں کی خودکشی کا مواد: جیوری نے فیس بک کی اندرونی فائلیں کھول دیں، ہوشربا انکشافات!”

      امریکا کا ایران سے وابستہ دہشت گردی کے متاثرین کے لیے 31 کروڑ ڈالر ہرجانے کا اعلان:  مذاکرات سے قبل بڑا مالیاتی دھچکا یا تصفیے کی راہ؟

      نیویارک، لاگارڈیا ائیرپورٹ پر جیٹ طیارے کی فائربریگیڈ ٹرک کو ٹکر، پائلٹ، کوپائلٹ ہلاک

      راس لفان بحران:”جنگ ختم ہو بھی گئی تو گیس نہیں ملے گی”: توانائی کے ماہرین کے ہوش رُبا انکشافات

      پنجاب میں پہلا سکل سٹی پراجیکٹ قائم کرنے کا فیصلہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قصور: تین معصوم بچیوں سے درندگی کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    قصور:قصور کے ایک علاقے میں پیش آنے والے انسانیت سوز واقعے نے شہریوں کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں یکے بعد دیگرے تین معصوم بچیوں کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا۔ ملزم نے جرم چھپانے کی کوشش میں ایک بچی کو گندے نالے میں پھینک دیا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری کارروائی نے کیس کو منطقی انجام تک پہنچا دیا۔
    اطلاع ملتے ہی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) قصور کے سربراہ ڈی ایس پی عتیق ڈوگر کی مختلف ٹیمیں جائے وقوعہ اور ارد گرد علاقوں میں شواہد کے حصول کے لئے پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دیں ڈسٹرکٹ آفیسر سی سی ڈی عتیق ڈوگر کی نگرانی میں علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔


    ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران ایک کلومیٹر کے دائرے میں واقع 275 گھروں، فیکٹریوں اور حویلیوں کی مکمل چھان بین کی گئی، جبکہ 670 افراد کی جانچ پڑتال اور 610 سے تفصیلی پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے علاوہ 83 مشتبہ افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروائے گئے، جس سے تحقیقات کو سائنسی بنیادوں پر آگے بڑھایا گیا۔
    سی سی ٹی وی فوٹیجز کا باریک بینی سے جائزہ لینے کے دوران ایک مشتبہ شخص کی عدم موجودگی نے تفتیش کا رخ موڑ دیا۔ اسی بنیاد پر ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔
    پولیس کے مطابق ملزم طارق ولد شفیع، سکنہ سیالانوالی کھنگریانوالا، کو جدید ٹیکنالوجی اور مسلسل نگرانی کے ذریعے گرفتار کیا گیا۔ دوران تفتیش اس نے انکشاف کیا کہ وہ اس سے قبل بھی تین کمسن بچیوں کو نشانہ بنا چکا ہے۔ ڈی این اے رپورٹس اور موبائل فون لوکیشن (سی ڈی آر) نے اس کے جرائم کی تصدیق کی، جبکہ متاثرہ بچیوں نے بھی ملزم کی شناخت کر لی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کو ریمانڈ پر لیا گیا تھا، تاہم جائے وقوعہ کی نشاندہی کے دوران اس کے ساتھیوں کی فائرنگ سے وہ ہلاک ہو گیا۔
    واقعے کے بعد متاثرہ خاندان شدید صدمے سے دوچار ہیں، تاہم سی سی ڈی کی فوری اور پیشہ ورانہ کارروائی پر اہل علاقہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    Related Posts

    مشرق وسطیٰ جنگ میں بڑی پیش رفت: امریکا کی پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی جنگ بندی کی تجویز، تہران کی تصدیق، اسرائیل کا اظہار تشویش

    "میٹا کے ’خطرناک‘ الگورتھم اور نوعمروں کی خودکشی کا مواد: جیوری نے فیس بک کی اندرونی فائلیں کھول دیں، ہوشربا انکشافات!”

    مشرقِ وسطیٰ جنگ :  ’اسمارٹ لاک ڈاؤن‘ لگانے کی تیاریاں، مفت بجلی کے یونٹ آدھے ، سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پر پابندی کی تجاویز

    مقبول خبریں

    مشرق وسطیٰ جنگ میں بڑی پیش رفت: امریکا کی پاکستان کے ذریعے ایران کو 15 نکاتی جنگ بندی کی تجویز، تہران کی تصدیق، اسرائیل کا اظہار تشویش

    "میٹا کے ’خطرناک‘ الگورتھم اور نوعمروں کی خودکشی کا مواد: جیوری نے فیس بک کی اندرونی فائلیں کھول دیں، ہوشربا انکشافات!”

    قصور: تین معصوم بچیوں سے درندگی کا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت کے باہر فائرنگ، دو افرادشدید زخمی، ملزم گرفتار

    افغان طالبان نے امریکی محقق ڈینس کوائل کو رہا کر دیا، زلمے خلیل زاد کے حوالے

    بلاگ

    کشمیر پولیس بحران، آئی جی لیاقت ملک نے بازی پلٹ دی،کشمیر پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    ”حوصلہ مند ایرانی قوم“ میاں حبیب کا کالم

    ”ڈی سی شپ بچانے کا واحد طریقہ ظلم و بربریت ہے؟“ ملک محمد سلمان کا کالم

    عید پر حقیقی خوشی حاصل کرنے کا طریقہ

    سرحدوں سے آگے جنگ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.