Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مشرقِ وسطیٰ میں ایٹمی جنگ کے سائے: ٹرمپ کا الٹی میٹم، ایران کا ’آئی ٹی، پانی اور بجلی‘ کو نشانہ بنانے کا اعلان۔

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن +تہران :صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ ایران نے اگر 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر نہ کھولا تو امریکا ایرانی بجلی گھروں کو صحۂ ہستی سے ’مٹا دے گا‘۔
    عرب نیوز کے مطابق امریکا کی اس اس دھمکی کے جواب میں ایرانی فوج نے فوری طور پر جوابی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ پورے خطے میں امریکی توانائی، آئی ٹی اور ڈی سیلینیشن (پانی کو قابلِ استعمال بنانے والے) انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائے گا۔‘
    یہ جارحانہ بیان بازی ایک خطرناک اور تشویش ناک نئی کشیدگی کی علامت ہے کیونکہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ اپنے چوتھے ہفتے میں داخل ہو چکی ہے۔ٹرمپ نے یہ الٹی میٹم فلوریڈا میں اپنے گھر سے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے جاری کیا جہاں وہ تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اندرونی دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں۔
    انہوں نے خبردار کیا کہ ’ایران اگر اس اہم آبی گزرگاہ کو دوبارہ نہیں کھولتا جو جاری تنازع کے باعث عملاً بند ہو چکی ہے تو امریکا ایران کے ’مختلف بجلی گھروں کو تباہ کر دے گا، اور آغاز سب سے بڑے بجلی گھر سے ہوگا۔‘
    ایران کی فوجی آپریشنل کمان خاتم الانبیا نے صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دیا ہے۔
    فارس نیوز ایجنسی کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پہلے دی گئی دھمکیوں کے بعد دشمن اگر ایران کے ایندھن اور توانائی کے ڈھانچے کو نشانہ بناتا ہے تو خطے میں امریکا اور اس کے اتحادیوں کی تمام توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈی سیلینیشن تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔‘
    یہ سخت اور جارحانہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب ہفتے کی رات ایران کے میزائلوں نے جنوبی اسرائیل کی دو آبادیوں کو نشانہ بنایا جن میں متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں اور درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ یہ حملے اسرائیل کے مرکزی جوہری تحقیقی مرکز کے قریب ہوئے جو اس بات کا اشارہ ہیں کہ تنازع ایک نہایت خطرناک رُخ اختیار کر رہا ہے۔
    اسرائیل میں ایرانی حملے اس وقت ہوئے جب اسی روز تہران کے مرکزی جوہری افزودگی مرکز نطنز جوہری تنصیب پر حملہ کیا گیا تھا۔
    اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ’وہ جنوبی شہروں ڈیمونا اور اراد پر گرنے والے میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہی۔‘
    ڈیمونا اسرائیل کے کم آبادی والے نیگیو صحرا میں واقع ایک اہم مرکز کے قریب سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ پہلا موقع تھا کہ ایرانی میزائل اس علاقے میں اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام کو عبور کرنے میں کامیاب ہوئے۔
    ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر ) پر کہا ہے کہ ’اسرائیلی حکومت اگر سخت حفاظتی انتظامات کے باوجود ڈیمونا جیسے علاقے میں میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے، تو یہ عملی طور پر جنگ کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہونے کی علامت ہے۔‘
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ ’مزید ہنگامی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر بھیجی جا رہی ہیں۔‘
    انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک نہایت مشکل شام ہے۔‘
    ریسکیو اہلکاروں کے مطابق، اراد میں براہِ راست کیے گئے حملے میں کم از کم 10 اپارٹمنٹ عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، جن میں سے تین عمارتیں شدید متاثر ہوئیں اور منہدم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ کم از کم 64 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
    ڈیمونا جوہری تحقیقی مرکز سے تقریباً 20 کلومیٹر مغرب میں جبکہ اراد تقریباً 35 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
    یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اسرائیل مشرقِ وسطیٰ کا واحد ملک ہے جس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں، لیکن اسرائیلی رہنما ان دعوؤں کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کرتے رہے ہیں۔
    اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھا کہ ’اسے اسرائیلی جوہری مرکز کو کسی نقصان پہنچنے یا غیر معمولی تابکاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔‘
    جنگ ختم ہونے کے قریب نہیں ، سربراہ اسرائیلی فوج

    اسرائیلی فوج کے سربراہ جنرل ایال ضمیر نے دن کے اوائل میں کہا کہ ’یہ جنگ ختم ہونے کے قریب نہیں ہے۔‘
    امریکا اور اسرائیل نے اس جنگ کے لیے مختلف جواز پیش کیے ہیں جن میں ایران کی قیادت کے خلاف بغاوت بھڑکانے سے لے کر اس کے جوہری اور میزائل پروگرامز اور مسلح اتحادی گروہوں کی حمایت ختم کرنا شامل ہے۔ لیکن، ایران میں بغاوت کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے جبکہ انٹرنیٹ پابندیاں ایران سے معلومات کے بہاؤ کو محدود کر رہی ہیں۔
    اس جنگ کے اثرات مشرقِ وسطیٰ سے کہیں آگے تک محسوس کیے جا رہے ہیں جس سے خوراک اور ایندھن کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔
    یہ واضح نہیں کہ 28 فروری سے شروع ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کو کتنا نقصان پہنچا ہے یا ایران میں درحقیقت فیصلہ کن اختیار کس کے پاس ہے کیوں کہ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو اس عہدے پر نامزد کیے جانے کے بعد سے عوامی سطح پر نہیں دیکھا گیا۔

    Related Posts

      عوام کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ، ’وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم‘ کا باقاعدہ آغاز 16 ستمبر سے ہوگا

     بی جے پی کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

    بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے: یو سی سی پر اسد الدین اویسی کا شدید ردِعمل

    مقبول خبریں

      عوام کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ، ’وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم‘ کا باقاعدہ آغاز 16 ستمبر سے ہوگا

     بی جے پی کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

    بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے: یو سی سی پر اسد الدین اویسی کا شدید ردِعمل

      کنگن پور: ایمبولینس اور لوڈر رکشے میں خوفناک تصادم، ڈرائیور اور بزرگ خاتون جاں بحق

     عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.