اسلام آباد :پاکستان میں جدید انٹرنیٹ سروس 5 جی کے باقاعدہ آغاز کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے زونگ، جاز اور یوفون کو 5 جی کے لائسنس جاری کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق لائسنس کے اجرا کے بعد یہ تینوں کمپنیاں ملک بھر میں 5 جی سروسز فراہم کر سکیں گی، جس سے صارفین کو تیز رفتار انٹرنیٹ، جدید ڈیجیٹل سہولیات اور بہتر کنیکٹیویٹی میسر ہوگی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 5 جی ٹیکنالوجی کے آغاز سے نہ صرف انٹرنیٹ کی رفتار میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ آن لائن کاروبار، آئی ٹی سیکٹر اور ڈیجیٹل معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔ اس سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔
وزیراعلی مریم نواز شریف کی مبارکباد
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا فائیوجی سپکٹرم کے لائسنس کے اجراء پر اظہار تشکر کرتے ہوئے وزیراعظم محمد شہبازشریف اور پوری ٹیم کو مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تیز ترین دوڑ میں لیڈ لے رہاہے-فائیو جی سپکٹرم کے اجراء سے نہ صرف طلبہ کو مدد ملے گی بلکہ آئی ٹی بزنس فروغ پائے گا- ان کا کہنا تھا کہ پنجاب آرٹیفشل اینٹلی جنس روڈ میپ جاری ہوچکا ہے-پنجاب AIروڈ میپ دنیا کا سب سے پہلا AI ڈلیوری یونٹ قائم کرنے جا رہے ہیں اورفائیوجی کے اجراء سے آرٹیفشل اینٹلی جنس روڈ میپ پر تیز تر عملدرآمد ممکن ہوگا
عید پر بڑی خوشخبری، فائیو جی اسپکٹرم کے لائسنس کا اجرا، مریم نواز کی وزیراعظم اور قوم کو مبارکباد

