Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آبنائے ہرمز بند رہے گی،ہر ایرانی کے خون کا بدلہ لیں گے،رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا پیغام

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تہران:ایران کے نئے رہبرِ اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا پیغام ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر ہوا جس میں اُنھوں نے آبنائے ہرمز کو بند رکھنے کے تسلسل پر زور دیا اور کہا کہ ’میناب کے سکول کے بچوں سمیت ہلاک ہونے والے تمام ایرانیوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔‘

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/03/tweeload_ow2npo7z.mp4

    ایران کے سرکاری ٹیلی وژن سے مجتبیٰ خامنہ ای کا پہلا پیغام نشر کیا گیا جو انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے رہبر اعلیٰ کی حیثیت سے دیا۔ یہ پیغام سرکاری ٹی وی کے ایک میزبان نے پڑھ کر سنایا۔
    اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ ’انھیں مجلسِ خبرگان کے اپنے انتخاب کے فیصلے کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری ٹی وی کے ذریعے معلوم ہوا۔‘
    امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ ایران کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے ایران کی جوابی کارروائیوں کے جاری رہنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ’دشمن کے خلاف ایسے دیگر محاذ کھولنے کے بارے میں مطالعہ کیا گیا ہے جہاں اسے کم تجربہ ہے اور وہ شدید کمزور ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر جنگی صورتحال برقرار رہی تو ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان محاذوں پر کارروائی کی جائے گی۔‘
    مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے پیغام کے ایک حصے میں یمن میں مزاحمتی محاذ، لبنان میں حزب اللہ اور عراق کی مزاحمتی افواج کا شکریہ ادا کیا۔
    اپنے پہلے پیغام میں ملک کو پہنچنے والے نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ہم دشمن سے ہرجانہ وصول کریں گے۔ اگر وہ انکار کرے تو ہم ایسا ہی نقصان دشمن کی املاک کو پہنچائیں گے اور اُن کو تباہ کر دیں گے۔‘
    انھوں نے خطے کے ممالک میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’جیسا کہ ہم نے پہلے خبردار کیا تھا، ہم نے ان ممالک پر حملہ نہیں کیا بلکہ صرف وہاں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے اور آئندہ بھی مجبوراً ہمیں ایسا کرنا پڑے گا۔ اس کے باوجود ہم اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی کو ضروری سمجھتے ہیں۔‘

    Related Posts

    پولیس پر مبینہ حملہ اور سرکاری امور میں مزاحمت؛ سابق چیئرمین سمیت کئی نمایاں افراد کیخلاف دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج

    پسرور: مسلم کالونی سترہ روڈ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے 75 سالہ بزرگ زخمی

    سامارو: گورنمنٹ ٹی او فی میل آفس میں چوری کی واردات

    مقبول خبریں

    پولیس پر مبینہ حملہ اور سرکاری امور میں مزاحمت؛ سابق چیئرمین سمیت کئی نمایاں افراد کیخلاف دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج

    سامارو: گورنمنٹ ٹی او فی میل آفس میں چوری کی واردات

    افغان طالبان رجیم کے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو فراہم کردہ امریکی ساختہ اسلحے کے ہوشربا شواہد سامنے آ گئے

    کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑا جمپ

    پسرور کے حسن میں خوبصورت اضافہ: ڈسکہ چوک میں کلاک ٹاور کی تنصیب کا آغاز

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.