Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان سمیت مختلف ممالک میں انسٹا گرام ڈاؤن، صارفین پریشان

      پاکستان میں 5G کا خواب حقیقت بننے کے قریب: 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آپریشن غضب للحق: افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک اور 855 زخمی، 243 فوجی چیک پوسٹیں تباہ اور 42 پر پاکستان کاقبضہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک اور 855 سے زائد زخمی کردیئے گئے ہیں۔ ایکس پر وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان کے نقصانات پر اپنے بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کے 641 کارندے ہلاک اور 855 سے زائد زخمی کردیئے گئے۔
    افغان طالبان کی اب تک 243 فوجی چیک پوسٹیں تباہ کردی گئیں، جبکہ 42 پوسٹوں پر قبضہ کرلیا گیا ہے۔ افغان طالبان رجیم کے 219 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ افواج پاکستان کی فضائی کارروائیوں میں افغانستان میں 65 مقامات پر اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
    مزید برآں پاک فوج کی دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ مزید برآں پاکستان کی طرف سے جاری آپریشن غضب للحق کے دوران ژوب سیکٹر میں طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف پاک افواج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری ہیں جہاں پاک فوج نے پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹ نمبر 2 اور 3 کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی بروقت اور بھرپور کارروائی سے بزدل افغان طالبان پوسٹیں اور اسلحہ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
    سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغان طالبان کے زیرِ قبضہ پوزیشنوں سے روسی ساختہ 73 ملی میٹر HGL9 ہیوی گرینیڈ لانچرز قبضے میں لے لیے، پاک فوج کی طاقتور جوابی کارروائیاں بھارتی پراکسی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاگنے پر مجبور کر رہی ہیں، آپریشن غضب للحق جاری ہے اور اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہے گا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جانب سے سرحدی باڑ کی حفاظت اور دراندازی روکنے کیلئے بھی کارروائیاں جاری ہیں، اسی دوران پاک افغان بارڈر پر چمن سیکٹر سے ملحقہ سرحدی علاقے میں 3 سے 4 خوارج پر مشتمل تشکیل کی دراندازی کو ناکام بنا دیا گیا جہاں پاک فوج نے باڑ کاٹنے والے خوارج کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، بروقت کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی حالت میں فرار ہوگئے، خارجی دہشت گردوں سے تیار شدہ 4 سے 5 آئی ای ڈیز اور باڑ کاٹنے کا سامان بھی برآمد ہوا، پاک فوج کی منظم کارروائی سے دہشت گردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے۔

    Related Posts

    ”جنگ کے اثرات“ میاں حبیب کا کالم

    "چاہے کچھ بھی ہو جائے، سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں”: وزیراعظم کے ترجمان کا بلومبرگ کو انٹرویو میں بڑا اعلان!

    سرحد پار سے صنعتی فضلے کا ریلا: راوی اور ستلج میں بڑھتی آلودگی، ‘آبی جنگ’ کی دستک ،وفاقی دارالحکومت کے 74 فیصد ندی نالے گندے نالوں میں تبدیل!

    مقبول خبریں

    ’’قیامت کا اختیار‘‘ فی الحال محفوظ: ٹرمپ نے اسرائیل کو ایرانی تیل مراکز پر حملوں سے کیوں روکا؟ تین بڑے خدشات بے نقاب

    پاکستان سمیت مختلف ممالک میں انسٹا گرام ڈاؤن، صارفین پریشان

    کشنر اور وٹکوف کے مشورے پر کارروائی ہوئی: ٹرمپ پھر مکر گئے، ایران کی نئی قیادت سے متعلق تحفظات کا اظہار

    وزیراعظم کا ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کے نام خط،ذمہ داریاں سنبھالنے پرنیک تمناؤں کااظہار،والد کی شہادت پر تعزیت

    تاریخ کا خوفناک ‘خونی’ اتفاق: کیا 2026 بھی 1914 ثابت ہوگا؟ پہلی جنگِ عظیم کے سائے پھر منڈلانے لگے!

    بلاگ

    ”جنگ کے اثرات“ میاں حبیب کا کالم

    سرحد پار سے صنعتی فضلے کا ریلا: راوی اور ستلج میں بڑھتی آلودگی، ‘آبی جنگ’ کی دستک ،وفاقی دارالحکومت کے 74 فیصد ندی نالے گندے نالوں میں تبدیل!

    ”پٹرول بم “ توفیق بٹ کا کالم

    ”رجیم چینج کا امریکی کھیل“میاں حبیب کا کالم

    ’’ساٹھ سال کے نسلی دوست مل بیٹھیں تو پھر عمر صرف ایک نمبر رہ جاتی ہے’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.