Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایلون مسک پر بننے والی ڈاکیومنٹری ٹک ٹاک نے بَین کیوں کی ? سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

      یوٹیوب سرچ میں اے آئی کا نیا تجربہ، صارفین کے لیے ’آسک یوٹیوب‘ فیچر متعارف

      ميٹا /فیس بک کی اے آئی ٹریننگ کی متنازع شقیں واپس: نیوز ویب سائٹس کے contentسے متعلق تجارتی شرائط میں ترمیم

      مصنوعی ذہانت کی خود مختاری کا خطرہ: کوڈنگ اسائنمنٹ کے دوران اے آئی نے کرپٹو والٹ سے فنڈز منتقل کر لیے

      ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: فولڈ ایبل آئی فون کے لیے خریداروں کی دوڑ، آدھے گھنٹے میں تمام فونز بک

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خامنہ ای کی شہادت اور تہران پر بمباری کے 11 گھنٹوں کی سنسنی خیز اندرونی کہانی سامنے آگئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن/تل ابیب : مشرقِ وسطیٰ کی حالیہ جنگ کے آغاز اور ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی شہادت کے پیچھے چھپے حقائق نے دنیا کو ششدر کر دیا ہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ اس پورے آپریشن کی بنیاد 23 فروری کو ہونے والی ایک خفیہ فون کال تھی، جس نے تہران کے مقدر کا فیصلہ کر دیا تھا۔
    وہ ‘گولڈن چانس’ جو ضائع نہیں کیا جا سکتا تھا
    23 فروری کو اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک انتہائی حساس انٹیلیجنس بریفنگ دی۔ نیتن یاہو نے انکشاف کیا کہ 28 فروری کی صبح علی خامنہ ای اور ان کے تمام اعلیٰ مشیر تہران میں ایک ہی مقام پر جمع ہوں گے۔ نیتن یاہو کا اصرار تھا کہ: "یہ وہ واحد موقع ہے جب ہم ایک ہی وار میں پوری قیادت کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔”
    سی آئی اے کی تصدیق اور ٹرمپ کی خاموشی
    axios کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے فوری طور پر سی آئی اے (CIA) کو اس معلومات کی تصدیق کا حکم دیا۔ 25 فروری کو جب ٹرمپ ‘اسٹیٹ آف دی یونین’ خطاب کے لیے اسٹیج پر آئے، تو انہوں نے جان بوجھ کر ایران پر بات کرنے سے گریز کیا تاکہ تہران کو کسی قسم کا شک نہ ہو اور وہ اپنی نقل و حرکت تبدیل نہ کریں۔ 26 فروری تک سی آئی اے نے مہرِ تصدیق ثبت کر دی: "ہدف وہیں موجود ہوگا۔”
    سفارت کاری کا خاتمہ اور موت کا پروانہ
    ایک طرف جنیوا میں ٹرمپ کے نمائندے جارڈ کوشنر اور اسٹیو وٹکوف ایرانی حکام سے مذاکرات کا ڈرامہ کر رہے تھے، تو دوسری طرف 27 فروری کو انہوں نے رپورٹ دی کہ "سفارت کاری کا وقت ختم ہو چکا ہے”۔
    27 فروری، شام 3 بج کر 38 منٹ (امریکی وقت): ٹرمپ نے وہ تاریخی فیصلہ صادر کیا جس کا انتظار پینٹاگون کر رہا تھا۔ ٹھیک 11 گھنٹے بعد، جب تہران کی فضاؤں میں امریکی بمبار طیارے نمودار ہوئے، تو دنیا نے دیکھا کہ وہ خفیہ کال ایک خونی حقیقت میں بدل چکی ہے۔ علی خامنہ ای کی ہلاکت کے ساتھ ہی مشرقِ وسطیٰ ایک ایسی جنگ میں دھکیل دیا گیا جس کی واپسی کا کوئی راستہ نظر نہیں آتا۔
    آپریشن کی اہم ٹائم لائن:
    23 فروری: نیتن یاہو اور ٹرمپ کی وہ خفیہ کال جس نے ہدف طے کیا۔
    25 فروری: اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں ٹرمپ کی پراسرار خاموشی۔
    26 فروری: سی آئی اے کی حتمی تصدیق۔
    27 فروری (3:38 PM): ٹرمپ کا حتمی حکم۔
    28 فروری کی صبح: تہران پر بمباری اور خامنہ ای کی ہلاکت

    Related Posts

    تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز بم کی دھمکی کے بعد بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ

    ایلون مسک پر بننے والی ڈاکیومنٹری ٹک ٹاک نے بَین کیوں کی ? سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

    مصر ی پارلیمنٹ کی سعودی عرب فوج بھیجنے کی منظوری،دو سی 130  طیارے  طائف پہنچ گئے، نیویارک ٹائمز

    مقبول خبریں

    "حملہ آوروں کو ان کی ہی زبان میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔”ٹائیگر شروف حملہ: ڈپٹی سی ایم شندے کی اداکار سے ملاقات

    سنچری کے بعد منفرد جشن میں کس کیلیے پیغام پوشیدہ تھا؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا

    امام الحق کو بھی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی

    تل ابیب سے ویانا جانے والی پرواز بم کی دھمکی کے بعد بلغاریہ میں ہنگامی لینڈنگ

    لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخ پھر تبدیل

    بلاگ

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    "آئی جی خیبر پختونخواذوالفقار حمید کے خط نے پنجاب پولیس کے افسران کی نیندیں اڑا دیں”

    "گریڈ 22 کی ترقیوں پر اہم پیش رفت، ہائی پاور بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ”

    ہائی ویز پر تیز ایل ای ڈی لائٹس؛ روشنی یا موت کا سامان؟

    ہماری خاموشی اور معاشرے میں دن بدن پروان چڑھتی ہوئی نا انصافی

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.