لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس رمضان المبارک میں "مریم کے دسترخوان” کے نام سے خدمتِ خلق کا ایک نیا اور منفرد ٹرینڈ متعارف کروایا ہے، جسے عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔
یادرہےپنجاب کی ہر تحصیل اور کونے کونے میں دسترخوان لگائے گئے ہیں جہاں روزہ دار "مریم کے مہمان” بن کر افطاری کر رہے ہیں۔ان دسترخوانوں پر مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود ہوتی ہے۔
جبکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی دسترخوانوں اور سہولت بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کی خود نگرانی کر رہی ہے۔
74 انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں 74 سہولت بازاروں کے ذریعے سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں، جہاں سے خواتین گھر بیٹھے بھی سامان منگوا سکتی ہیں۔
مستحقین کی دہلیز تک ان کا حق پہنچانے کے لیے ‘رمضان نگہبان پیکج’ کے تحت امدادی کارڈز کی تقسیم کا عمل جاری ہے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے دن رات اس مشن کو کامیاب بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں تاکہ ہر شہری تک ریلیف پہنچایا جا سکے۔
پنجاب میں ‘مریم کے دسترخوان’ کی دھوم: مریم نواز نے خدمت کا نیا ٹرینڈ متعارف کروا دیا، عظمیٰ بخاری

