Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ”بسنت پالا اڑنت “ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:میاں حبیب
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    بسنت بنیادی طور پر موسم کی تبدیلی کا تہوار ہے بہار کی آمد کو خوش آمدید کہتے سرسوں کے پیلے پھول موسم کی تبدیلی کا اعلان کر رہے ہوتے ہیں اور بسنت موسم بہار کا جشن ہے چند روز قبل مری سمیت بلوچستان خیبر پختون خواہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری ہوئی تو لگ رہا تھا کہ شاید اس بار سردیوں کا سپیل مارچ تک چلے گا لیکن بسنت کیا آئی پالا بھی ساتھ ہی لے گئی چند روز قبل تک لوگ لمبےاوور کوٹ پہنے سردی سے بچنے کی کوشش کر رہے تھے بسنت کے تینوں دن خوشگوار دھوپ نے مزہ دوبالا کر دیا لوگ ہلکے گرم کپڑوں پر آگئے ہیں اللہ کرے جلد شروع ہونے والے رمضان کے بابرکت مہینے میں موسم اعتدال میں رہے تاکہ لوگوں کے روزے اچھے گزر سکیں ابھی تو بسنت فیسٹیول اپنی بھرپور رعنائیوں کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ہے پہلے روز ہوا نہ ہونے کی وجہ سے پتنگ باز سجناں بڑے مایوس ہوئے لیکن ہفتہ اور اتوار کے روز موسم نے بھی سپورٹ کیا معتدل ہوا پتنگ بازی کے لیے نہایت موزوں رہی پنجاب حکومت نے بڑے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے جس کی بدولت اس بار گلے پر ڈور پھرنے سے کچھ لوگ زخمی ضرور ہوئے لیکن ڈور پھرنے کی وجہ سے گلے کٹنے سے کسی کی موت نہیں ہوئی اس کی ایک وجہ تو موٹرسائیکل سواروں کے لیے سیفٹی راڈ اور لازمی ہیلمٹ نے بچاو کروا دیا دوسرا کیمیکل ڈور کا استعمال بہت کم ہوا دھاتی ڈور اور لوہے کی باریک تاروں کے استعمال پر پابندی کی وجہ سے بجلی کی ٹرپنگ بھی نہ ہونے کے برابر تھی مکمل حفاظتی انتظامات کے ساتھ ہر شعبہ متحرک نظر آیا ان تمام تر اقدامات کے باوجود مختلف حادثات میں لاہور کے ایک مقامی صحافی زین ملک سمیت چار افراد جان کی بازی ہار گئے یقینی طور پر ایک انسانی جان کا ضیاع بھی ناقابل تلافی نقصان ہے اللہ سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھے بسنت کے حادثات اپنی جگہ پر لیکن جو دشمن نے گہرا زخم اسلام آباد امام بارگاہ مسجد میں بم دھماکا سے پہنچایا ہے اس نے ہلا کر رکھ دیا ہے یہ پوری قوم کو چیلنج ہے جس سے ہمیں نمٹنا ہے بلوچستان میں دہشتگردوں کی شہروں پر کارروائیاں اور اسلام آباد میں بم دھماکا ظاہر کرتا ہے کہ دہشتگرد اب شہروں کو ٹارگٹ کرنا چاہتے ہیں پاکستان نے کھلی جنگ میں بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوالیا ہے اب چھپے دشمن کو بھی شکست فاش دینا ہو گی اور اس کے لیے پوری قوم کا متحد ہونا بہت ضروری ہے بات بسنت کے حوالے سے ہو رہی تھی اسلام آباد میں بم دھماکا کی وجہ سے بسنت کی سرکاری تقریبات منسوخ کر دی گئیں تھیں لیکن بسنت کی تیاریاں اور فلو اتنا زیادہ تھا کہ صوبائی وزراء سمیت یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سے لے کر سرکاری افسران تک ہر ایک نے پتگ بازی کرتے ہوئے اپنی سلفیاں بنا کر ضرور وزیر اعلی کو سینڈ کیں اور یہ باور کروایا کہ آپ نے ہم سمیت لوگوں کو خوشیاں منانے کا موقع فراہم کیا ہے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے بھی اندرون شہر کی چھتوں پر جاکر اپنی پرانی یادیں تازہ کیں لوگوں نے اپنے ملکی وغیر ملکی مہمانوں کے دل جیتنے میں بھی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی اعداد وشمار کے مطابق تین دنوں میں 9لاکھ گاڑیاں لاہور میں داخل ہوئی ہیں اس کا مطلب ہے کہ کوئی 30 لاکھ سے زائد لوگوں نے لاہور میں آکر بسنت فیسٹیول کی سرگرمیوں سے لطف اٹھایا ویسے تو تین روزہ بسنت فیسٹیول ختم ہو گیا ہے پنجاب حکومت نے شہریوں کی دلچسپی دیکھ کر اتوار اور پیر کی رات کو صبح 5بجے تک پتنگ بازی کے لیے وقت بڑھا دیا تھا لیکن اب پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہے اس کھیل کے کھلاڑی تو شاید اس پر مکمل عمل کریں گے کیونکہ انھوں نے اس پر وضع کردہ قواعد وضوابط پر عمل کرکے اچھے اور تابعدار شہری ہونے کا ثبوت دیا ہے لیکن اب ان غریب غربوں کا کیا کریں گے جنھوں نے بڑی تگ ودو کے بعد پتنگیں اور ڈوریں لوٹ کر گڈی اڑانے کا پروگرام بنا رکھا ہے جن گھروں میں پتنگیں اور ڈور موجود ہے ان کے بچے تو چوری چھپے اڑانے کی کوشش کریں گے اور اب پولیس کی پکڑ دھکڑ کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گا پولیس کو ایک نیا کاروبار مل گیا ہے اب پھر چھاپوں پرچوں اور رشوت کا بازار گرم ہو گا امراء تو اپنی انجوائے منٹ کرکے ایک سائیڈ پر ہو گئے ہیں لیکن اب جو گلی محلے میں کھیل شروع ہونے والا ہے اس کا ذمہ دار کون ہو گا بلا شبہ بسنت فیسٹیول نے پچھلے آڑھائی تین سالوں سے جاری ایک حبس کی فضا کو نارملائز کرنے میں بڑا اہم کردار ادا کیا ہے کیونکہ پچھلے آڑھائی تین سال سے جو پکڑ دھکڑ اور خوف کی فضا قائم ہو چکی ہے اس نے پولیس کا خوف لوگوں کے ذہنوں میں پیوست کر دیا ہے بسنت منانے کے پیچھے لوگوں کی توجہ سیاسی معاملات سے ہٹانے کی جو کوشش کی گئی وہ کافی حد تک کارگر ثابت ہوئی ہے لیکن کھیل تماشوں سے زیادہ دیر تک قوم کو مصروف نہیں رکھا جا سکتا انھیں نارملائز کرنے کے لیے روزمرہ کے معمولات میں آسانیاں پیدا کرنا ہوں گی کاروبار میں مصروف کرنا ہو گا اوورحال ماحول میں اعتدال لانا ہو گا پولیس کو خوف کی علامت بنانے کی بجائے عوام کا خادم اور سہولت کار بنانا ہو گا شہری آذادیوں کو بحال کرنا ہو گا۔

    Related Posts

    ”کتوں کا عالم ارواح میں اللہ سے شکوہ“ ملک محمد سلمان کا کالم

    پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 15 گیندوں پر نصف سینچری

    احاطہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں  تصادم ، فائرنگ اور کلہاڑیوں کے وار، چار افراد زخمی

    مقبول خبریں

    پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 15 گیندوں پر نصف سینچری

    میلسی:سعودیہ پلٹ شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور تین کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    ”بے نقاب کا اعزاز“ سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے کی خبر دی

    الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

    مودی کا دورہ ،متحدہ عرب امارات نے بھارت سے اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کرلیا،

    بلاگ

    ”کتوں کا عالم ارواح میں اللہ سے شکوہ“ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکالمے کا فقدان

    خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن، ڈی آئی جی آپریشنز کے بڑے فیصلے، پولیس افسران کیلئے سخت احکامات جاری

    سندھ، مہاجر اور مشترکہ تاریخ: محبت، قربانی اور سیاست کے درمیان ایک سفربرصغیر کی تقسیم

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.