Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پتنگ بازی کا شوق اب سیفٹی کے ساتھ: موٹر سائیکل پر راڈ لگانا لازمی قرار، دھاتی ڈور کے استعمال پر سخت پابندی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (ملک ظہیر کی رپورٹ)

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر عوامی تفریح کے پیشِ نظر پتنگ بازی کو تین روز کے لیے مشروط طور پر کھولے جانے کے فیصلے کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے اعلیٰ افسران بھی حفاظتی اقدامات کے لیے متحرک ہو گئے ہیں۔ اسی سلسلے میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی جانب سے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈ لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/02/WhatsApp-Video-2026-01-31-at-19.21.58.mp4

    تقریب میں تمام ڈویژنل ایس پیز انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے شرکت کی، جہاں شہریوں کو پتنگ بازی کے دوران حفاظتی اقدامات کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے واضح کیا کہ حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر جرمانے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور محفوظ پتنگ بازی کو فروغ دیں، کیونکہ انسانی جان کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے زور دیا کہ کوئی بھی موٹر سائیکل سوار سیفٹی راڈ کے بغیر گھر سے باہر نہ نکلے، جبکہ خطرناک اور دھاتی ڈور کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کا شوق ضرور پورا کریں مگر طے شدہ حفاظتی اصولوں کے دائرے میں رہتے ہوئے، کیونکہ آپ کی معمولی احتیاط کسی قیمتی جان کو بچا سکتی ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے والدین کو ہدایت کی کہ بچوں کو چھتوں کے کناروں اور غیر محفوظ مقامات سے دور رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معمولی سی لاپرواہی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، اس لیے موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ دونوں کا استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے شہریوں کو بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب پتنگ بازی سے سختی سے منع کیا اور والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں اور اہل خانہ کو خطرناک ڈور کے نقصانات سے آگاہ کریں۔ پولیس افسران نے کہا کہ تہوار کی خوشیوں کو محفوظ انداز میں منانا ہی ایک مہذب اور ذمہ دار معاشرے کی پہچان ہے۔

    Related Posts

    سیالکوٹ پولیس کی بڑی کامیابی: 40 لاکھ روپے کی چوری کا معمہ حل، ملزم گرفتار

    سابق اینکر حال سیاستدان اقرار الحسن کو جواب دینے پر ایف آئی اے اہلکار چیمہ معطل

    ڈیرہ غازیخان، خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ،سب صحت مند

    مقبول خبریں

    سابق اینکر حال سیاستدان اقرار الحسن کو جواب دینے پر ایف آئی اے اہلکار چیمہ معطل

    فساد برپا کرنیوالے لالچی غیر ملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ میں ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

    ” مائیکل “کنگ آف پاپ کا عالمی باکس آفس پر تاریخی قبضہ:  عالمی ریکارڈز کے پرخچے اڑا دیے!جعفر جیکسن کی لازوال پرفارمنس

    کراچی کے بل بورڈز پر ’اشتہاری جنگ‘: شان فوڈز کے دعوے پر فلک فوڈز کا ایسا کرارا جواب کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا!

    ڈالر کی گراوٹ اور عالمی تناؤ: سونے کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح سے اچانک بحال، خام تیل کی تپش نے سرمایہ کاروں کو چونکا دیا!

    بلاگ

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.