اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ سعودی ویزہ کے لیے بائیو میٹرک لازمی کروائیں۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق حج ویزہ کے حصول کے لیے سعودی بائیو میٹرک کروانا شرط ہے۔
ترجمان کاکہناہے کہ عازمین حج اب "سعودی ویزہ بائیو” ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے اپنی بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک ممکن نہ ہو سکے تو انہیں قریبی سعودی تاشیر سینٹر میں 8 فروری سے قبل یہ کارروائی مکمل کرنی ہوگی۔
ترجمان نے واضح کیا کہ بائیو میٹرک نہ کروانے کی صورت میں حج ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔ مزید معلومات اور سعودی تاشیر سینٹرز کی تفصیلات پاک حج موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔

