لاہور:دھاتی ڈور تیار کر کے قصور سمیت دیگر اضلاع میں سپلائی کرنیوالے 03 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ تھانہ صدر چونیاں پولیس کی ایس ایچ او غلام صابر کی سربراہی میں کاروائی کی۔قصور کے نواحی گاؤں بکن کے فصل بانس میں دھاتی ڈور تیار کرنیوالے 03 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ملزمان کے قبضہ سے 12 عدد چرخیاں تیار ڈور سمیت لاکھوں روپے مالیت کی ڈور برآمد ہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزم اسلم بھسرپورہ قصور جبکہ الیاس اور آصف لاہور کے رہائشی ہیں جنہیں چونیاں میں ڈور بنانے کا اڈا لگا رکھا تھا۔
رکن پورہ، شیخ بھاگو اور بارہ چراغ شاہ قصور کے رہائشی 05 ملزمان عمران، عرفان، رانا ڈوگر، افتخار اور خلیل موقعہ سے فرار ہو گئے ۔ملزمان ڈور دھاتی ڈور تیار کر کے قصور سمیت دیگر اضلاع کو سپلائی کر رہے تھے۔ تھانہ صدر چونیاں پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر دھاتی ڈور سمیت پتنگ بازی میں ملوث عناصر کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق دھاتی ڈور اور پتنگ بازی جیسے جان لیوا شوق کے خلاف پنجاب پولیس کی مؤثر کارروائیاں جاری۔ہیں۔ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے صوبہ بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا گیا، جس کے دوران ہزاروں مقدمات درج، ملزمان گرفتار اور لاکھوں روپے مالیت کی دھاتی ڈور برآمد کی گئی۔ پنجاب پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ قانون پر عمل کریں اور اپنے پیاروں کی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں

