Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

      امریکی تاریخ کا بڑا سیکیورٹی اسکینڈل: ایف بی آئی کے تمام ایجنٹس، اہل خانہ کا حساس ڈیٹا چوری

      میڈیا جائے۔۔۔۔۔۔24 گھنٹے امریکی صدر کی خبریں نشر کرنیوالا ” ٹرمپ ٹی وی “ لانچ

      ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی پہلی الیکٹرک وہیکل ’ایگزوبوٹ‘ متعارف کرا دی

      امریکا اور چین میں نیویارک مذاکرات کامیاب، تجارتی جنگ میں کمی اور اے آئی سیکیورٹی میکانزم پر اتفاق

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہمہ وقت تیار،مسلح افواج تیزی سے ٹیکنالوجی کو اپنا رہی ہیں، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج متعدد شعبوں میں بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں اور تیزی سے ٹیکنالوجی کو اپنا رہی ہیں۔
    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کے دورے کے موقعے پر کیا، جہاں انہیں کور کی مختلف عملیاتی، تربیتی اور انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔
    ئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے اس موقعے پر کہا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج متعدد شعبوں میں بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں۔ جنگ کی نوعیت میں نمایاں طور پر ارتقا آ چکا ہے، جہاں ٹیکنالوجی میں پیش رفت اس تبدیلی کو آگے بڑھا رہی ہے اور یہ ہر سطح پر فکری تبدیلی کا تقاضا کرتی ہے۔‘
    ان کا مزید کہنا تھا: ’مستقبل میں تکنیکی حربے جسمانی حرکات کی جگہ لیں گے اور جارحانہ و دفاعی کارروائیوں کے طریقۂ کار کو بنیادی طور پر تبدیل کر دیں گے، اسی لیے پاکستان کی مسلح افواج تیزی سے ٹیکنالوجی کو اپنا رہی ہیں۔ اس عمل میں اختراع، مقامی تیاری اور موافقت بنیادی ستون رہیں گے۔‘
    اس موقعے پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور عملیاتی تیاری کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کے خلاف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔‘
    ساتھ ہی انہوں نے مستقبل کے میدانِ جنگ اور سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کی تیاری برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس نے خیرپور ٹامیوالی میں منعقدہ اعلیٰ شدت کی فیلڈ مشق ’سٹیڈ فاسٹ ریزولو‘ کا مشاہدہ کیا، جس میں بغیر پائلٹ فضائی نظام (ڈرونز)، جدید نگرانی کے ذرائع، الیکٹرانک وارفیئر کے اثاثے اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم جیسی مخصوص ٹیکنالوجیز کے باہمی انضمام کا مظاہرہ کیا گیا۔
    اس سے قبل ازیں فیلڈ مارشل نے روہی ای سکلز لرننگ ہب (سپیشل ٹیکنالوجی پارک) کا افتتاح بھی کیا، جس کا مقصد بالخصوص جنوبی پنجاب اور ملک بھر کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں اور سیکھنے کے مواقع کو فروغ دینا ہے۔
    بعد ازاں انہوں نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید ٹیکنالوجیز، مقامی تیاری اور دیگر جنگی معاون اقدامات کے ذریعے جدید پلیٹ فارمز کو برقرار رکھنے کے لیے اپنائے گئے دیکھ بھال کے نظام پر بریفنگ دی گئی۔

    Related Posts

    پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی

    لائن سپرنٹنڈنٹ پرحسینی روڈ کے صارفین نے مبینہ من مانے رویے پر سوالات اٹھا دیے، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کا مطالبہ

    آر پی او سرگودھاکی  جوہرآباد میں کھلی کچہری

    مقبول خبریں

    بغیر پائلٹ طیارے نے ہزاروں کلومیٹر اُڑ کر تاریخ رقم کردی

    ’ہم دہشت گرد نہیں، دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں‘: ایرانی صدر کا اقوام متحدہ میں خطاب

    پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی

    نئی دہلی، ہندو انتہا پسندوں نےمدینہ مسجد کو تجاوزات قرار دے کر مسمار کردیا

    وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کی ترنول کے مشران و بزرگ شہریوں سے ملاقات

    بلاگ

    امریکہ، اسرائیل ، یورپی یونین اور انڈیا۔۔۔ ٹارگٹ پاکستان

    وزیراعلیٰ لاپتہ، احتجاج کی کال اور مہنگائی کے سائے

    تیل بحران اور سعودی عرب: جغرافیائی و مالی چیلنجز اور ریاض کی ممکنہ حکمتِ عملی

    اور… اب شکوہ و شکایت کیسی!؟

    ایک ننھا سا سیلوٹ اور ہزاروں سوال

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.