Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خطہ جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا،ایران کا مسئلہ سفارتکاری سے حل کرنیکی ضرورت ہے، پاکستان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :پاکستان نے جمعرات کو ایران کے مسئلے کو ’سفارت کاری‘ سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد تہران کے خلاف طاقت کے استعمال کے مخالف ہے۔
    جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا: ’پاکستان اپنے برادر ملک ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ ہم طاقت کے استعمال کے بھی مخالف ہیں اور پابندیوں کے نفاذ کی بھی مخالفت کرتے رہے ہیں اور اس حوالے سے ہمارا مؤقف بدستور برقرار ہے۔‘
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خطہ کسی بھی جنگ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تشکیل کردہ غزہ بورڈ آف پیس میں رواں ماہ پاکستان کی شمولیت کے معاملے پر ترجمان نے واضح کیا کہ ’وزارت خارجہ نے غزہ بورڈ آف پیس پر دستخط سے وزیراعظم کو منع نہیں کیا تھا، اس میں شمولیت خلوص نیت سے کی۔‘
    انہوں نے مزید کہا: ’پاکستان نے اکیلے اس میں شمولیت نہیں کی، ہمارے ساتھ دیگر آٹھ مسلم ممالک نے بھی کی۔ غزہ بورڈ آف پیس امید کی کرن ہے۔ لیکن ہم معاہدہ ابراہیمی کا حصہ نہیں بنیں گے۔‘
    بقول ترجمان دفتر خارجہ: ’پاکستان نے غزہ استحکام فورس میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا اور پاکستان کے فلسطین پر موقف میں تبدیلی نہیں آئی۔‘
    یورپی یونین کی جانب سے ایمان مزاری کی سزا سے متعلق کی گئی سوشل میڈیا پوسٹ پر ایک سوال کے جواب میں دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ’سب سے پہلے یہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ یہ سزا مقامی قوانین کے تحت عدالتی عمل کے ذریعے دی گئی ہے۔ متعلقہ افراد کو اپیل اور عدالتی چارہ جوئی کا پورا حق حاصل ہے اور ان کے لیے مقامی سطح پر قانونی راستہ موجود ہے۔‘
    تاہم طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان تمام امور پر یورپی یونین کے ساتھ رابطے میں رہتا ہے۔
    ’امریکا کی جانب سے پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری سے متعلق ترجمان ددفتر خارجہ نے کہا کہ ’اسے اپ گریڈ کر دیا گیا ہے، جس کے بعد مزید پاکستانی امریکا سے پاکستان کا سفر کر سکیں گے۔س ٹریول ایڈوائزری سے پاکستان ایک محفوظ ملک کے طور پر ظاہر ہوتا ہے، جو عالمی سطح پر ایک مثبت اشارہ ہے۔‘

    Related Posts

    امریکا بمقابلہ ایران؛ ٹرمپ کا نئے اہداف کو نشانہ بنانے کا عندیہ، ایرانی صدر کا کسی بھی دباؤ کے سامنے نہ جھکنے کا عزم

    آپریشن “غضب للحق”وزیرستان میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی متعدد پوسٹیں تباہ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    مقبول خبریں

    ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

    سونے کی قیمتوں کوپر لگ گئے،ہوش رہا اضافہ، عام آدمی کےبعد اب خواص کی پہنچ سے بھی باہر

    پوتن کا ایران کو ’خفیہ تحفہ‘: امریکی بحری بیڑوں کو نشانہ بنانے کے لیے روسی انٹیلی جنس کی مدد کا انکشاف، 

    پٹرول،ڈیزل قیمتوں میں اضافہ، کرایوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان، مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    بلاگ

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    روشنیاں مدھم، سناٹا گہرا: مشرقِ وسطیٰ کے تصادم نے عالمی سیاحت کا رخ ترکیہ اور یورپ کی طرف موڑ دیا۔

    کچے کے ڈاکوؤں سرنڈر، جدید اسلحہ کہاں غائب ہوا؟ بھاری ہتھیار قومی تحویل میں لینے کا مطالبہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.