اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف آڈیو لیک کیس میں سخت اقدام کرتے ہوئے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت کی، جس دوران عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کے لیے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کردیا اور انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کے موقع پر نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوا، تاہم علی امین گنڈاپور کی عدم حاضری کے باعث فردِ جرم عائد کرنے کا مرحلہ مؤخر کردیا گیا۔
عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت 21 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کی کارروائی آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری

