کویت، تل ابیب ، تہران :ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ کویت میں عریفجان بیس پر موجود امریکی فوجیوں کے ہیڈکوارٹر کو درست نشانہ بنانے والے میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ عریفجان بیس کویت میں امریکی افواج کی ایک بڑی اور اہم فوجی تنصیب سمجھی جاتی ہے، جہاں ہزاروں امریکی فوجی تعینات ہیں۔
کویت میں فوجی اڈے پر ایرانی ڈرون حملے کی امریکی فوجی نے موبائل میں ویڈیو بنا لی جو اس و قت سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
WATCH: American army soldier filmed moment when an Iranian Shahed-136 hit a radome tower at a US military base in Ali Al Salem AirBase in Kuwait.
This confirms that American soldiers are still present inside the bases in large numbers and that the US casualty number is higher. pic.twitter.com/nAWzPwIUNq
— Arya Yadeghaar (@AryJeay) March 8, 2026
ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق امریکی فوجی نے کویت کے علی السالم ایئر بیس پر ایک جدید امریکی فوجی ریڈار سسٹم کو نشانہ بناتے ہوئے ایرانی ڈرون کے حملے کا منظر اپنے موبائل فون کے کیمرے سے ریکارڈ کیا۔
دوسری طرف کویت کی فوج نے بتایا ہے کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فیول ٹینک ڈرون حملے کا نشانہ بنے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کی مسلح افواج ’دشمن ڈرونز کی ایک لہر سے نمٹ رہی ہیں جو ملک کی فضائی حدود میں داخل ہو گئی تھیں۔‘
کویت کی فائر بریگیڈ اس وقت کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے فیول ٹینکوں اور پبلک انسٹی ٹیوٹ فار سوشل سکیورٹی کے ہیڈکوارٹر میں لگنے والی آگ بجھانے میں مصروف ہے تاکہ ان پر قابو پایا جا سکے اور آگ کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
After losing key facilities at Ali Al-Salem, US forces shifted their command-and-control operations into the Public Social Insurance building in Kuwait, treating a soft civilian structure like a temporary nerve center. A swarm of Iranian suicide drones crushed it. You can see the… pic.twitter.com/79F10Fggcw
— Thomas Keith (@iwasnevrhere_) March 8, 2026
کویتی فوج نے اپنے سرکاری بیان میں کہا ہے کہ جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس کی عمارت کو فضائی دفاعی نظام کی کارروائی کے دوران دشمن کے فضائی اہداف کو روکنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے شیل کے ٹکڑوں اور ملبے سے نقصان پہنچا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف عمارت کو نقصان پہنچا ہے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
فوج کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔
تہران میں اسرائیلی طیاروں کے حملے میں آئل ریفائنری تباہ
ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ ہفتے کو تہران میں ایک آئل ڈپو پر امریکہ اور اسرائیل نے حملے کیے ہیں۔
سرکاری خبر ایجنسی ’ارنا‘ نے کہا: ’جنوبی تہران میں ایک آئل ڈپو کو امریکا اور صہیونی حکومت نے نشانہ بنایا۔‘
یہ ڈپو ایک اہم آئل ریفائنری کے قریب واقع علاقے میں تھا، لیکن ’ایلنا‘ نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ ریفائنری کی تنصیبات ’فوجی حملوں میں نقصان سے محفوظ رہیں۔‘
تہران کے شمال مغرب میں واقع ایک اور آئل ڈپو پر بھی حملے ہوئے، جہاں مقام سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتا دیکھا گیا۔ اس ریفائنری کی کیپسٹی 2 لاکھ بیرل تیل روزانہ ہے۔
حیفا میں اسرائیلی ریفائنزی پر میزائل حملے، پاسداران انقلاب
ایران نے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفا میں واقع ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (IRGC) نے ایک باضابطہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ انہوں نے 7 مارچ کو حیفا خلیج میں واقع ‘بازان آئل ریفائنری’ پر ‘خیبر شکن’ نامی ٹھوس ایندھن والے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔
واضح رہے کہ ‘بازان گروپ’ کے زیر انتظام چلنے والی یہ ریفائنری اسرائیل کی تیل صاف کرنے والی سب سے بڑی تنصیب ہے، جو ملک کی 50 سے 60 فیصد گھریلو ایندھن کی ضروریات پوری کرتی ہے۔ اس کی گنجائش ڈھائی لاکھ بیرل تیل روزانہ ہے اس اہم تنصیب پر حملے سے اسرائیل کی ایندھن کی سپلائی شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
امریکی فوجی ایران کی قید میں ہیں، علی لاریجانی سیکیورٹی چیف
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ متعدد امریکی فوجی ایران کی قید میں ہیں۔
سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے ایکس پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ’مجھے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ متعدد امریکی فوجیوں کو ایران کی افواج نے قیدی بنا لیا ہے۔‘
It has been reported to me that several American soldiers have been taken prisoner. But the Americans claim that they have been killed in action. Despite their futile efforts, the truth is not something they can hide for too long.
— Ali Larijani | علی لاریجانی (@alilarijani_ir) March 7, 2026
اُنھوں نے ایکس پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’اس کے برعکس امریکی انتظامیہ دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ لڑائی کے دوران مارے گئے ہیں۔‘
علی لاریجانی نے اپنے پیغام کے آخر پر یہ بھی کہا کہ ’اپنی بے سود کوششوں کے باوجود، سچائی وہ چیز نہیں جسے وہ (امریکہ) زیادہ دیر تک چھپا سکے۔‘
ہمسایہ ممالک پر حملوں سے متعلق بیان کی ’دشمن نے غلط تشریح کی‘: ایرانی صدر
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اتوار کو کہا ہے کہ ان کے حالیہ بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔صدر پزشکیان نے گذشتہ روز اپنے عرب ہمسایہ ممالک سے حملوں پر معذرت کرتے ہوئے اس وقت تک مزید حملے نہ کرنے کا اعلان کیا تھا جب تک وہاں سے ایران پر حملہ نہیں کیا جاتا۔ایرانی صدر کے اس بیان کے بعد امریکی صدر نے اس کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا تھا کہ ایران ان کے شدید حملوں کی وجہ سے عرب ممالک سے معافی مانگنے پر مجبور ہوا ہے۔سرکاری ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں صدر پزشکیان نے کہا کہ ’دشمن ان کے الفاظ کو اس طرح پیش کر رہا ہے جیسے ایران خلیجی ممالک پر حملے روکنے کا اعلان کر چکا ہو، حالانکہ صورت حال کو غلط سمجھا گیا ہے۔‘
ریاض میں سفارتی علاقے کو نشانہ بنانے والا ڈرون حملہ ناکام: سعودی عرب
سعودی وزارت دفاع نے اتوار کو کہا کہ دارالحکومت ریاض میں سفارتی علاقے کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملے کو ناکام بنا دیا گیا، اور اس میں نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی نقصان پہنچا۔وزارت نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ’ریاض کے سفارتی علاقے کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ڈرون کو مار گرانے کے نتیجے میں نہ کوئی مالی نقصان ہوا اور نہ ہی کوئی شہری زخمی ہوا۔‘
دبئی میں فضائی حملے کا ملبہ گاڑی پر گرا، پاکستانی ڈرائیور جاں بحق
دبئی میڈیا آفس نے تصدیق کی کہ البرشہ کے علاقے میں فضائی حملے کا ملبہ ایک گاڑی پر گرا جس سے ایک پاکستانی ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ حکام نے دبئی مرینا میں ٹاور کے اگلے حصے پر ایک معمولی واقعے کی تصدیق کی ہے، جس میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
ایران اور خلیجی ممالک میں ‘پانی کی جنگ’ کا آغاز
بحرین کی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی جانب سے کیے گئے ایک مبینہ ڈرون حملے میں بحرین کے پانی صاف کرنے والے (Desalination) پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے بحرینی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی ڈرون حملے کے نتیجے میں ملک کے اہم واٹر ڈیسیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ بحرین نے اس کارروائی کی سخت مذمت کی ہے۔

