Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

      اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

      ایپل کے ’ایم فائیو‘ پربڑی بچت: 2026 میک بک پرو بھی ناقابل یقین قیمت پر ملےگا

      ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سپین میں ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 39 ہلاک، 150 سے زائد زخمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    میڈرڈ:سپین میں تیز رفتار ٹرین پٹری سے اتر کر ایک اور ٹرین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک اور 150 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
    برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کو قرطبہ صوبے کے شہر ایڈاموز کے قریب پیش آیا۔
    ملک کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق واقعے میں 150سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 25 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ میڈرڈ سے ہیلوا جانے والی ٹرین کا ڈرائیور بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔
    ریل نیٹ ورک چلانے والے ادارے ایڈف کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ میڈرڈ جانے والی ٹرین ایڈاموز کے قریب اس وقت پٹری سے اتری جب قریبی پٹری سے ایک اور ٹرین گزر رہی تھی۔‘بیان کے مطابق حادثہ شام چھ بج کر 40 منٹ پر ہوا اور اس سے 10 منٹ قبل ہی ٹرین قرطبہ سے میڈرڈ کی طرف روانہ ہوئی تھی۔
    ایڈف کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی ایریو ایک پرائیویٹ کمپنی ہے جو کہ سرکاری محکمہ ریلوے کے تحت کام کرتی ہے۔
    محکمہ ریلوے نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ایمرجنسی پروٹوکولز کو متحرک کر دیا گیا ہے اور حکام موقع پر موجود ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
    محکمے نے حادثے کے بعد میڈرڈ اور اندلس کے درمیان چلنے والی سروس معطل کر دی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق ٹکرانے والی ٹرین میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے جبکہ دوسری ٹرین میں 100 کے قریب مسافر موجود تھے۔
    قرطبہ کے فائر چیف پاکو کیرمونا نے ٹی وی ای کو بتایا کہ ایک ٹرین میں سے تمام مسافروں کو نکال لیا گیا ہے جبکہ دوسری ٹرین کی حالت بہت خراب ہے۔بیان کے مطابق ’دوسری ٹرین میں اب بھی لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور ہمیں یہ نہیں معلوم کہ ان میں سے کتنے مر چکے ہیں کیونکہ یہ ایک مشکل آپریشن ہے تاہم زندہ لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘

     

    Related Posts

    آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    جنگ بندی میں توسیع کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے، ایران نے دو جہاز ضبط کرلئے

    مقبول خبریں

    ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

    40 ارب کوہستان کرپشن اسکینڈل، پلی بارگین درخواست منظور ایک اور ملزم رہا

    تبدیلی کا رحجان، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    بلاگ

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.