لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں نواز شریف کینسر اسپتال اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو رواں ماہ فعال کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
وزیراعلیٰ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کے سربراہ کی اسامی کو دوبارہ مشتہر کیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران لیڈی ولنگڈن اسپتال کی تعمیرِ نو کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے پاک بحریہ کی جانب سے میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی پاک فوج، سائنسدانوں اور انجینیئرز کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایل وائے 80 این ایئر ڈیفنس میزائل کا کامیاب تجربہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں ایک اور اہم پیش رفت کی علامت ہے اور اس سے قومی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔
نوازشریف کینسر اسپتال اور جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی فوری فعال کرنیکا حکم

