بغداد:سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے سرکاری دورے کے دوران عراقی فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ مہند غالب محمد راضی الاسدی سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ عسکری تعاون، پیشہ ورانہ دلچسپی اور عملی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاص طور پر مشترکہ تربیت، صلاحیت میں اضافہ، ایوی ایشن انڈسٹری میں تعاون اور باہمی عملی ہم آہنگی پر زور دیا گیا۔
سربراہ پاک فضائیہ کو عراقی فضائیہ کے ہیڈکوارٹر پر تاریخی اور شاندار استقبال کیا گیا، جہاں چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جو دونوں فضائی افواج کے درمیان احترام اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے۔
چترنگدا نے پاکستان اور عراق کے گہرے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ روابط دونوں ممالک کی مسلح افواج کے دیرپا تعلقات کی بنیاد ہیں۔ سربراہ پاک فضائیہ نے تربیت اور مشترکہ صلاحیتوں میں اضافے کے شعبوں میں عراقی فضائیہ کی مکمل معاونت کا اعادہ کیا اور مشترکہ مشقوں و تربیتی پروگرامز کے انعقاد پر اتفاق کیا۔
عراقی کمانڈر نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور عالمی معیار کے تربیتی نظام کو سراہا اور کہا کہ عراقی پائلٹس پاک فضائیہ کے تجربہ کار پائلٹس سے براہِ راست سیکھنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے جے ایف-17 تھنڈر لڑاکا طیاروں کی ممکنہ خریداری، سپر مشاق تربیتی طیاروں کی شمولیت اور جامع لائف سائیکل سپورٹ میں دلچسپی ظاہر کی۔
سربراہ پاک فضائیہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے، پیشہ ورانہ تعاون بڑھانے اور فضائی افواج کے درمیان دیرپا روابط قائم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دورہ عراق،

