راولپنڈی:پاک بحریہ نے شمالی بحیرۂ عرب میں جامع مشق کے دوران زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورٹیکل لانچنگ سسٹم سے فائر کیے گئے ایل وائی 80 میزائل نے فضائی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران جدید بحری جنگ کے تقاضوں کے مطابق روایتی اور بغیر پائلٹ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، جبکہ لوئٹرنگ میونیشن کے ذریعے سطحی اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہدف کی کامیاب تباہی پاک بحریہ کی مضبوط فضائی دفاعی صلاحیتوں کا واضح ثبوت ہے۔
بیان کے مطابق یہ مشق پاک بحریہ کی عملی تیاری اور جنگی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کی عکاس ہے۔
پاک بحریہ کا زمین سےفضا میں مارکرنے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ

