Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

      اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

      ایپل کے ’ایم فائیو‘ پربڑی بچت: 2026 میک بک پرو بھی ناقابل یقین قیمت پر ملےگا

      ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کوئی پسند کرنے نہ کرے، گرین لینڈ پر قبضہ کرنے جارہے ہیں، نہیں چاہتے روس یا چین وہاں پہنچ جائے، ڈونلڈ ٹرمپ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن:امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کو گرین لینڈ پر اپنا مالکانہ حق حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں روس یا چین کو اس جزیرے پر قابض ہونے سے روکا جا سکے۔
    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعے کو وائٹ ہاؤس میں تیل کی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’ہم گرین لینڈ کے حوالے سے کچھ نہ کچھ کرنے جا رہے ہیں، چاہے کوئی اسے پسند کرے یا نہ کرے۔‘
    انہوں نے کہا کہ ’اگر ہم نے ایسا نہ کیا تو روس یا چین گرین لینڈ پر قبضہ کر لیں گے اور ہم کسی صورت یہ نہیں چاہتے کہ روس یا چین ہمارے پڑوسی بنیں۔‘صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگرچہ 1951 کے ایک معاہدے کے تحت امریکا کی فوجی موجودگی گرین لینڈ میں پہلے سے ہے لیکن اس قسم کے معاہدے جزیرے کے دفاع کی ضمانت دینے کے لیے کافی نہیں ہیں۔
    انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’آپ ملکیت کا دفاع کرتے ہیں، لیز کا نہیں۔ ہمیں گرین لینڈ کا دفاع کرنا ہو گا اور اگر ہم نے یہ قدم نہ اٹھایا تو چین یا روس وہاں پہنچ جائیں گے۔‘

    🕊️💣# Trump talks #peace, threatens force on #Iran and #Greenland in same breath 🧠🌊🔴 Catch the day’s latest news here ➠ https://t.co/QaAHTwwPeS 🗞️ pic.twitter.com/nE0DLkDlDB

    — Economic Times (@EconomicTimes) January 10, 2026

    واضح رہے کہ 57 ہزار کی آبادی والا یہ جزیرہ (گرین لینڈ) ڈنمارک کی بادشاہت کے تحت ایک خودمختار علاقہ ہے۔
    اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے حکام گرین لینڈ کو امریکی کنٹرول میں لانے کے لیے مختلف منصوبوں پر غور کر رہے ہیں۔
    ان منصوبوں میں امریکی فوج کا ممکنہ استعمال اور گرین لینڈ کے باشندوں کو بڑی رقوم کی ادائیگی کی پیشکش بھی شامل ہے تاکہ انہیں ڈنمارک سے علیحدگی اختیار کر کے امریکا کا حصہ بننے پر آمادہ کیا جا سکے۔
    تاہم کوپن ہیگن اور یورپ کے دیگر ممالک کے رہنماؤں نے گرین لینڈ پر امریکی دعوے کو سخت ناپسندیدگی کی نظر سے دیکھا ہے۔
    ڈنمارک اور امریکا نیٹو کے اتحادی ہیں اور باہمی دفاعی معاہدے میں جڑے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود حالیہ بیانات نے سفارتی تناؤ پیدا کر دیا ہے۔
    منگل کو فرانس، جرمنی، اٹلی، پولینڈ، سپین، برطانیہ اور ڈنمارک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں واضح کیا گیا کہ گرین لینڈ کے مستقبل اور اس کے تعلقات کا فیصلہ کرنے کا حق صرف وہاں کے عوام اور ڈنمارک کو حاصل ہے۔

     

    Related Posts

    آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    جنگ بندی میں توسیع کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے، ایران نے دو جہاز ضبط کرلئے

    مقبول خبریں

    ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

    40 ارب کوہستان کرپشن اسکینڈل، پلی بارگین درخواست منظور ایک اور ملزم رہا

    تبدیلی کا رحجان، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    بلاگ

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.