Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یمن، جنوبی عبوری کونسل کے سربراہ ا لزبیدی ابوظہبی فرار، غدار قراردیدیا گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض+صنعا:یمن میں متحرک جنوبی عبوری کونسل کے سربراہ عیدروس الزبیدی صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو سے ایک طیارے کے ذریعے ابوظبی فرار ہو گئے۔
    یمن میں قانونی حکومت کی بحالی کے لیے قائم اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ ’عیدروس الزبیدی منگل کی رات کو عدن کی بندرگاہ سے ایک بحری جہاز کے ذریعے صومالی لینڈ پہنچے تھے۔‘عرب نیوز کے مطابق انہوں نے بیان میں مزید بتایا کہ ’اس بحری جہاز نے صومالی لینڈ کی بندرگاہ بربرہ کی جانب جاتے ہوئے اپنے شناختی نظام کو بند کر دیا تھا۔‘
    میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ’عیدروس الزبیدی، متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج میں مشترکہ آپریشنز کے کمانڈر میجر جنرل عواد الاحبابی سے رابطے میں تھے اور انہوں نے انہیں اپنی آمد کے بارے میں آگاہ کردیا تھا۔‘
    اتحاد کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’عیدروس الزبیدی، متحدہ عرب امارات کے فوجی افسران کے ہمراہ ایک پرواز کے ذریعے موغادیشو ایئرپورٹ روانہ ہوئے تھے۔‘
    موغادیشو ایئرپورٹ پر اُترنے کے بعد وہی طیارہ کسی منزل کی نشان دہی کیے بغیر خلیج عرب کی جانب روانہ ہو گیا، اور خلیجِ عمان کے اُوپر پرواز کرتے ہوئے جہاز نے دوبارہ اپنا شناختی نظام بند کر دیا تھا۔
    متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی کے فوجی ہوائی اڈے ’الریف‘ پر پہنچنے سے 10 منٹ قبل ہی جہاز نے اپنا شناختی نظام دوبارہ آن کیا۔
    میجر جنرل ترکی المالکی کا کہنا ہے کہ ’اتحاد کی افواج اُن افراد کی معلومات کا جائزہ لے رہی ہیں جو عیدروس الزبیدی کے عدن سے فرار ہونے سے قبل آخری بار سے اُن سے ملے تھے۔‘
    بدھ کو اتحاد کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ عیدروس الزبیدی طے شدہ منصوبے کے مطابق سعودی عرب نہیں پہنچے اور کسی نامعلوم مقام کی طرف فرار ہو گئے ہیں، جس کے بارے میں ایس ٹی سی کے رہنماؤں کو بھی نہیں بتایا گیا۔علاوہ زیں یمنی صدارت کونسل نے العلیمی کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس منعقدکیا جس میں اراکین سلطان العرادہ، طارق صالح، عبدالرحمان المحرمی، ڈاکٹر عبداللہ العلیمی اور عثمان مجلی نے شرکت کی۔
    کونسل نے الزبیدی کی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ سنگین غداری، یمن کی سیاسی و اقتصادی حیثیت کو نقصان پہنچانے، بغاوت کے خلاف ریاستی کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور اندرونی تنازعات کو ہوا دینے کے الزامات کے تحت ان کا کیس اٹارنی جنرل کے پاس بھیجا جائے۔
    عیدروس الزبیدی کے فرار کو ملک کے ساتھ ساتھ خود ان کاز کے ساتھ غداری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    Related Posts

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    مقبول خبریں

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    بلاگ

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.