Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

      اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

      ایپل کے ’ایم فائیو‘ پربڑی بچت: 2026 میک بک پرو بھی ناقابل یقین قیمت پر ملےگا

      ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھارتی سپریم کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کی درخواست ضمانت مسترد کردی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نئی دہلی : نئی دہلی میں فسادات کی سازش سے متعلق کیس میں انڈین سپریم کورٹ نے عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجریا پر مشتمل بینچ نے سنایا۔

    عدالت نے اسی کیس میں پانچ دیگر ملزمان کو ضمانت دی ہے جن میں گلفشہ فاطمہ، میران حیدر، شفا الرحمان، محمد سلیم خان اور شاداب احمد شامل ہیں۔عدالت نے کہا کہ عمر خالد اور شرجیل امام کا کردار دیگر ملزمان سے مختلف ہے اور ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ فسادات کی منصوبہ بندی اور حکمتِ عملی میں شامل تھے۔

    عدالت نے کہا کہ دونوں ایک سال بعد یا گواہوں کے بیانات مکمل ہونے کے بعد دوبارہ ضمانت کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔تمام سات ملزمان پر الزام ہے کہ انھوں نے 2019 میں سی اے اے (شہریت ترمیمی قانون) کے خلاف احتجاج کے دوران دلی میں فرقہ وارانہ تشدد بھڑکانے کی سازش کی جس کے نتیجے میں فروری 2020 میں فسادات ہوئے۔جبکہ ملزمان کا موقف ہے کہ وہ پانچ سال سے جیل میں ہیں لیکن مقدمے کی سماعت شروع نہیں ہوئی۔

    طلبہ رہنما اور سماجی کارکن عمر خالد ستمبر 2020 سے جیل میں ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے دارالحکومت نئی دہلی میں تشدد بھڑکانے کی کوشش کی اور ان کے خلاف دو ایف آئی آرز درج ہیں۔ایک کیس میں انھیں اپریل 2021 میں ضمانت ملی تھی جبکہ دوسرے کیس میں ان پر یو اے پی اے (غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا ایکٹ) کے تحت مقدمہ ہے۔ اس کیس میں دو عدالتیں ان کی ضمانت مسترد کر چکی ہیں اور ان کی درخواست اپریل 2023 سے سپریم کورٹ میں زیرِ التوا تھی۔

    Related Posts

    آبنائے ہرمز میں ایرانی فائرنگ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    جنگ بندی میں توسیع کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے، ایران نے دو جہاز ضبط کرلئے

    مقبول خبریں

    ستاروں سے آگے پاکستان کی بلند پرواز: دو پاکستانی خلا بازوں کی تاریخی مشن کے لیے چین روانگی!

    اسلام آباد مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلے 36 تا72گھنٹے اہم قراردیدیئے

    اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

    40 ارب کوہستان کرپشن اسکینڈل، پلی بارگین درخواست منظور ایک اور ملزم رہا

    تبدیلی کا رحجان، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    بلاگ

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.