ریاض :سعودی عرب میں ڈاکار ریلی 2026 کے جغرافیائی تنوع اور ایڈونچر سے بھرپور سفر کا آغاز بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع ینبع سے ہو گیا ہے۔
اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب ساتویں مرتبہ ریلی کی میزبانی کررہا ہے۔ ابتدائی مرحلے کا آغاز سات کیٹیگریز میں ہوا جس میں 787 شرکا مقابلے میں شامل ہوئے،اس میں سویڈش ڈرائیور نے سبقت حاصل کی، 518 کلومیٹر کا پہلا مرحلہ اتوار کو شروع ہوگا۔ اس ریلی کا انعقاد وزارتِ سپورٹس کی نگرانی میں سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹر سائیکل فیڈریشن کے اشتراک سے کیا گیا ہے، ڈاکار ریلی العلا، حائل، ریاض، وادی الدوسر، بیشہ اور الحناکیہ سے گزرتی ہوئی 17 جنوری کو ینبع میں اختتام پذیر ہوگی۔
روٹ میں ایک ابتدائی اور تیرہ مقابلہ جاتی مراحل شامل ہیں۔ڈکار ریلی متنوع صحرائی ماحول میں ڈرائیونگ کے ایک غیرمعمولی تجربے کےلیے ایک پلیٹ فارم ہے۔ ریلی میں وسیع پیمانے پر شرکت سعودی عرب کے موٹر سپورٹس کے لیے ایک عالمی مرکز بننے کی عکاسی کرتی ہے۔ریلی میں تقریباً 433 گاڑیاں اور 812 شرکا شامل ہیں جو 69 ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔سعودی عرب سے 25 مرد و خواتین بھی ریلی میں شریک ہیں۔ایس پی اے کے مطابق سعودی شرکا کی قیادت گزشتہ ایڈیشن کے چیمپئن یزید الراجحی کر رہے ہیں جو اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے ڈاکار ریلی میں 12ویں مرتبہ شرکت کی تیاری کر رہے ہیں۔
چیلنجر کلاس میں دانیہ عقیل ایک نمایاں سعودی کھلاڑی ہیں اور وہ ڈاکار ریلی میں پانچویں بار حصہ لے رہی ہیں۔ وہ 2022 میں آٹھویں نمبر پر رہیں اور 2021 میں ٹی تھری کیٹیگری کا عالمی کپ جیت چکی ہیں۔ورلڈ ریلی ریڈ چیمپئن شپ میں کامیابیوں کے ایک سلسلے کے بعد کار کیٹیگری میں صفِ اول کے مقابلہ کرنے والوں میں ان کی پوزیشن مزید مضبوط ہو چکی ہے۔یہ ریلی ایک نئے راستے بحیرۂ احمر کے ساحل سے شروع ہو کر سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے گزرے گی جس میں صحرا، ریت کے ٹیلے، پہاڑ اور ساحلی راستے شامل ہوں گے جو ڈرائیوروں کی تیاری اور برداشت کو آزمائیں گے۔اس سال ڈاکار کلاسک میں 97 پرانی گاڑیاں شامل ہوں گی جن میں 75 کاریں اور 22 ٹرک شامل ہیں جو 1980 اور 1990 کی دہائیوں سے لے کر 2005 تک کے ماڈلز ہیں

