لاہور:وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نےکہاہے کہ دشمن ہماری چھوٹی چھوٹی "معصوم بچیوں” کا برین واش کر کے وار کرنا چاہتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہاکہ دشمن جب میدان میں ہماری "فوج”کا مقابلہ نہیں کر پایا تو پھر ان گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا ہے کہ ہماری چھوٹی چھوٹی "معصوم بچیوں” کا برین واش کر کے وار کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ الحمداللہ ہماری سیکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کر کے نہ صرف ان بچیوں کی زندگیاں بچائی ہیں بلکہ دشمن کی گھناونی سازش کو بھی بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے
دشمن ہماری چھوٹی چھوٹی "معصوم بچیوں” کا برین واش کر کے وار کرنا چاہتا ہے،عظمیٰ بخاری وزیراطلاعات پنجاب

