Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان میں 5G کا خواب حقیقت بننے کے قریب: 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      امریکی دفاعی نظام کو کاری ضرب: قطر میں 1.1 ارب ڈالر مالیت کا جدید ترین ‘ارلی وارننگ ریڈار’ تباہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعظم کا ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کے نام خط،ذمہ داریاں سنبھالنے پرنیک تمناؤں کااظہار،والد کی شہادت پر تعزیت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری نے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو ایران کاسپریم لیڈر منتخب ہونے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
    صدر مملکت نے کہاکہ خطہ اس وقت سنگین کشیدگی اور تنازعات کا سامنا کر رہا ہے۔ امید ہے صورتحال میں استحکام آئے گا اور خطے کے عوام کے حالات میں بہتری پیدا ہوگی۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد اور ان کے والد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو خط لکھا ہے جس میں ان کے والد اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں سپریم لیڈر کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد بھی دی گئی ہے۔
    وزیراعظم نے اپنے پیغام میں ایران کے برادر عوام اور وسیع تر امت مسلمہ کے لیے پاکستانی عوام کی طرف سے تعزیت اور دعاؤں کا اظہار کیا۔
    انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی وجہ سے پاکستانی عوام شدید دکھ میں ہے اور اس مشکل وقت میں ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    وزیر اعظم نے اس اہم ذمہ داری کو سنبھالنے پر ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارک باد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت آنے والے برسوں میں امن، استحکام، وقار اور خوش حالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی۔انہوں نےکہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ، ثقافت اور زبان پر مبنی ہیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں برادر ممالک کے مفاد کے لیے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
    اپنے خط میں وزیراعظم نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت، کامیابی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے برادر عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی ہے۔

    Related Posts

    غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دو پولیس اہلکارگرفتار، ڈی پی او میانوالی نے حوالات میں بند کرادیا

    تاریخ کا خوفناک ‘خونی’ اتفاق: کیا 2026 بھی 1914 ثابت ہوگا؟ پہلی جنگِ عظیم کے سائے پھر منڈلانے لگے!

    ارندو، کرم سیکٹر میں آپریشن غضب للحق کے تحت پاک فوج کی مؤثر جوابی کارروائیاں جاری

    مقبول خبریں

    وزیراعظم کا ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کے نام خط،ذمہ داریاں سنبھالنے پرنیک تمناؤں کااظہار،والد کی شہادت پر تعزیت

    تاریخ کا خوفناک ‘خونی’ اتفاق: کیا 2026 بھی 1914 ثابت ہوگا؟ پہلی جنگِ عظیم کے سائے پھر منڈلانے لگے!

    پاکستان میں 5G کا خواب حقیقت بننے کے قریب: 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،

    ایرانی طاقت وقیادت ختم ہوچکی ، ڈونلڈ ٹرمپ آپریشن ”ایپک فیوری“ جلد ختم کرنیکا اعلان، فیصلہ ہم کریں گے،پاسداران انقلاب

    119 ڈالر فی بیرل سے واپسی ،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا ‘کرِیش’: ٹرمپ اور پوتن کے رابطے نے بازی پلٹ دی!

    بلاگ

    ”رجیم چینج کا امریکی کھیل“میاں حبیب کا کالم

    ’’ساٹھ سال کے نسلی دوست مل بیٹھیں تو پھر عمر صرف ایک نمبر رہ جاتی ہے’’

    ”اکیلا آئی جی کرپشن کیسے روکے؟“ توفیق بٹ کا کالم

    “ریاستی سادگی کا تقاضا: افسران کی پیٹرول مراعات پر نئی حد بندی”

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.