Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پاکستانی فٹبال ٹیم کا لنگڑا کھلاڑی، پاکستانی شہریوں کو آف لوڈ کی جانے کی وجہ سامنے آگئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار راجا نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال بیرون ملک سے ہزاروں پاکستانیوں کو مختلف وجوہات کی بنا ڈی پورٹ کیا گیا۔ رواں سال سعودی عرب نے بھیک مانگنے پر 24 ہزار اور دبئی نے 6 ہزار افراد کو واپس بھیجا جبکہ آذربائیجان نے ڈھائی ہزار پاکستانیوں کو آف لوڈ کیا۔ جبکہ ایک جعلی فٹ بال کلب نے جاپان بھیجی جانے والی ٹیم میں لنگڑا کھلاڑی شامل کردیا،
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس بدھ کے روز چیئرمین کمیٹی آغا رفیع اللہ کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری اوورسیز نے بیرون ملک جانے والے پاکستانی شہریوں، ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
    ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجموعی طور پر 56 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے باعث سعودی عرب سے ڈی پورٹ کیا جاچکا ہے۔
    انہوں نے بتایا کہ اس سال سعودی عرب نے 24 ہزار اور دبئی نے 6 ہزار افراد کو بھیک مانگنے پر واپس بھیجا جبکہ آذربائیجان نے ثبوت کے ساتھ ڈھائی ہزار پاکستانیوں کو آف لوڈ کیا۔
    رفعت مختار راجا نے انکشاف کیا کہ ایک جعلی فٹ بال کلب نے فٹ بال ٹیم کوجاپان بھیجا، جس میں ایک پیر سے محروم شخص بھی جاپان پہنچ گیا۔ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ 2022 میں بھی جعلی کلب ایک ٹیم کو جاپان بھیج چکا ہے۔
    اجلاس میں عمرے کے نام پر یورپ جانے کے واقعات کا بھی انکشاف سامنے آیا۔ ڈی جی ایف آئی اے نے کمیٹی کو بتایا کہ اس سال ہزار افراد کمبوڈیا 24 گئے جن میں سے 12 ہزار تاحال واپس نہیں آئے، جبکہ سیاحتی ویزے پر برما جانے والے 4 ہزار میں سے بھی ڈھائی ہزار افراد واپس لوٹ کر نہیں آئے۔
    بریفنگ میں بنگالی شہریوں کے پاکستان سے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق پاکستان کے سیاحتی ویزہ پریورپ جانے والے بنگالی شہریوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران 450 افرادایرانی باڈرسے پکڑے گئے۔
    ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ گزشتہ برس پاکستان غیر قانونی یورپ سفر میں ٹاپ فائیو ممالک میں شامل تھا، تاہم مؤثر پالیسیوں کے باعث اب پاکستان اس فہرست سے باہر ہو چکا ہے۔ دبئی اور جرمنی نے پاکستانی سرکاری پاسپورٹ پر ویزہ فری سہولت فراہم کی ہے۔
    سیکرٹری اوورسیز نے اجلاس کو بتایا کہ سعودی عرب میں وژن 2030 کے تحت 1 ٹریلین ڈالر سے زائد کے میگا پراجیکٹس ہیں، جن میں نیوم سٹی، جدہ سینٹرل، ریڈ سی گلوبل، کنگ سلمان انرجی پارک، جدہ ٹاور، ریاض ایکسپو 2030 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کے منصوبے شامل ہیں۔
    ان منصوبوں میں نوکریاں صرف ہنرمند افراد کے لیے ہیں۔ پاکستان ہر سال تقریباً 4 لاکھ ہنرمند افراد پیدا کرتا ہے، اور بیرون ملک لیبر کی مانگ زیادہ ہے جبکہ یونیورسٹی گریجویٹس کی تعداد تو زیادہ ہے مگر مارکیٹ میں ڈیمانڈ کم ہے۔
    ڈی جی ایف آئی اے کے مطابق گزشتہ برس پاکستان غیرقانونی سفر میں ٹاپ فائیو ممالک میں تھا۔ تاہم مؤثر پالیسیوں کے باعث پاکستان اس فہرست سے باہر نکل آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
    دبئی اور جرمنی نے پاکستانی پاسپورٹ پر ویزہ فری کردیا ہے۔ ایمی اپلیکیشن جنوری کے وسط میں لانچ کردی جائے گی،جس کے ذریعے بیرون ملک جانے والے افراد روانگی سے 24 گھنٹے قبل امیگریشن حاصل کرلیں گے۔

    Related Posts

     عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

      مہاراشٹر: ہنگولی میں چوری کے شبہ میں مسلم شخص کا ق ت ل، 3 ملزمان گرفتار

      دہلی ہائی کورٹ: دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد مسجد کے امام 8 سال بعد ضمانت پر رہا

    مقبول خبریں

     عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

      مہاراشٹر: ہنگولی میں چوری کے شبہ میں مسلم شخص کا ق ت ل، 3 ملزمان گرفتار

      دہلی ہائی کورٹ: دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد مسجد کے امام 8 سال بعد ضمانت پر رہا

      پسرور: ’بے نقاب نیوز‘ کی خبر کا اثر، چونڈہ کے چوک شہدا سے تجاوزات کا خاتمہ، ٹریفک کا نظام بحال

      وہاڑی چوک فائرنگ واقعہ؛ بیٹی کے بعد زخمی ماں بھی دم توڑ گئی، دوہرے قتل کے ملزمان 16 روز بعد بھی آزاد

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.