Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سڈنی حملہ ، بھارت عالمی سطح پردہشتگردی کا مرکز قرار

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد:اقوام عالم اس بات کی شاہد ہیں کہ بھارت کس طرح منظم انداز میں بین الاقوامی سطح پر دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے، جو پاکستان کے موقف کی تائید ہے۔ پاکستان کا واضح موقف رہا ہے کہ بھارت ریاستی سطح پر نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان بلکہ کینیڈا، امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی دہشتگردی پھیلا رہا ہے۔

    سڈنی میں سفاکانہ حملہ بھارت کی عالمی سطح پر اسپانسرڈ دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے۔ ریاستی سرپرستی میں بھارتی دہشتگردی کے حوالے سے عالمی جریدوں نے ہوشربا انکشافات میں مودی حکومت کی قلعی کھول دی۔ آسٹریلیا کے سکیورٹی حکام اور ایجنسیز کا بھارتی بدنامِ زمانہ ایجنسی "را” سے رابطہ اس بات کو واضح کرتا ہے کہ "را” ایک منظم انداز سے اس حملے میں ملوث رہی ہے۔
    عالمی جریدوں کے مطابق سڈنی کے حملہ آور ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر سفر کیا۔ فلپائن امیگریشن حکام کے مطابق، سڈنی فائرنگ کے واقعہ میں ملوث بھارتی شہریت کے حامل دہشتگرد باپ اور بیٹے نے حملہ سے کچھ عرصہ قبل فلپائن کا سفر کیا۔ بھارتی نژاد 50 سالہ ساجد اکرم اور اس کا 24 سالہ بیٹا نوید اکرم دونوں آسٹریلوی شہریت کے بھی حامل ہیں۔
    بی بی سی کے مطابق فلپائن امیگریشن نے تصدیق کی ہے کہ سڈنی حملہ میں ملوث ساجد اکرم نے بھارتی پاسپورٹ پر فلپائن کا سفر کیا۔ بھارتی دہشتگرد یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے جہاں ان کی آخری منزل جنوبی صوبہ ڈاواؤ درج تھی۔ ساجد اکرم اور نوید اکرم یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے اور 28 نومبر کو واپس روانہ ہوئے۔
    پاکستان نے سڈنی میں پیش آنے والے دہشتگردانہ حملے کو بھارت کی عالمی سطح پر اسپانسرڈ دہشتگردی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔ پاکستان کا موقف ہے کہ بھارت ریاستی سطح پر نہ صرف مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان بلکہ کینیڈا، امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔
    عالمی جریدوں اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سڈنی حملہ آور ساجد اکرم اور اس کا بیٹا نوید اکرم بھارتی نژاد ہیں، جنہوں نے بھارتی پاسپورٹ کے ذریعے فلپائن کا سفر کیا۔ فلپائن امیگریشن حکام کے مطابق دونوں دہشتگرد یکم نومبر کو سڈنی سے فلپائن پہنچے اور 28 نومبر کو واپس روانہ ہوئے۔ آسٹریلوی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ساجد اور نوید نے گزشتہ ماہ جنوبی فلپائن میں عسکری تربیت حاصل کی۔
    سیکیورٹی تجزیہ کاروں اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق سڈنی حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے روابط سامنے آئے ہیں، جس سے بھارت کی عالمی سطح پر دہشتگردی میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے۔ بلومبرگ کے مطابق بھارتی وزارتِ خارجہ نے سڈنی دہشتگرد حملے پر تاحال کوئی ردعمل نہیں دیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کی خاموشی اس بات کی غماز ہے کہ سڈنی حملہ میں بھارتی نژاد دہشتگرد براہ راست ملوث ہیں۔
    یاد رہے کہ سڈنی میں پیش آنے والے اس حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ پاکستان کے مطابق یہ واقعہ بھارت کی منظم اور ریاستی سرپرستی میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی بین الاقوامی سطح پر واضح مثال ہے۔

    Related Posts

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    مقبول خبریں

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    بلاگ

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.