Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کا لبنان پرحملہ، حزب اللہ کے آخری اعلیٰ کمانڈر طباطبائی شہید

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بیروت: حزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ اس کے اعلیٰ فوجی کمانڈر ہیثم علی الطباطبائی (ابو علی) لبنان کے دارالحکومت پر اسرائیلی فضائی حملے میں  شہید ہو گئے ہیں۔ اتوار کے روز جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے مضبوط گڑھ دحیہ میں ایک اپارٹمنٹ بلاک پر حملے میں ہلاک ہونے والے کم از کم پانچ لوگوں میں گروپ کے مسلح ونگ کے چیف آف اسٹاف طباطبائی بھی شامل تھے۔
    حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ "عظیم کمانڈر” طباطبائی "بیروت کے جنوبی مضافات میں حریت ہریک کے علاقے پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہو گئے۔”
    طباطبائی حزب اللہ کے سب سے سینئر کمانڈر ہیں جو نومبر 2024 کی جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے مارے گئے۔ اس جنگ بندی کا مقصد دونوں کے درمیان ایک سال سے جاری لڑائی کو ختم کرنا تھا مگر جنگ بندی کے باوجود اسرائیل یکطرفہ طور پر حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
    اسرائیل نے اتوار کو لبنان کے دارالحکومت پر حملے کے بعد ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ کو خبردار کیا کہ وہ دوبارہ مسلح ہونے کی کوشش نہ کرے۔ لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والے حملے میں پانچ افراد ہلاک اور لوگ 25 دیگر زخمی ہوئے۔
    اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ "ہم شمالی سرحد اور اسرائیل کے رہائشیوں کو کسی بھی خطرے سے بچنے کے لیے بھرپور طریقے سے کارروائی کرتے رہیں گے۔” فوج نے شمالی اسرائیل میں لبنانی سرحد کے قریب رہنے والوں کو ہدایت کی کہ وہ روزمرہ کے معمولات کو جاری رکھیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اسے حزب اللہ کی جانب سے فوجی ردعمل کی توقع نہیں ہے۔
    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے طباطبائی پر حزب اللہ کو دوبارہ مسلح کرنے کی کوششوں کی قیادت کرنے کا الزام لگایا۔ جنوبی لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں میں حالیہ ہفتوں میں شدت آئی ہے جب کہ اسرائیل اور امریکا نے لبنان پر حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

     

    Related Posts

    ’یہ سیاسی تباہی ہے‘: ناراض ریپبلکن رہنماؤں نے شکست کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہرا دیا

    کرشی بھون کی قدیمی مسجد کو ہٹانے کی تجویز: جماعت اسلامی ہند کی شدید مخالفت، حکومت سے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کم ترین سطح پر

    مقبول خبریں

    ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو سکینڈل: جے آئی ٹی رپورٹ منظرِ عام پر، عبدالحفیظ شیخ اور کامران لاشاری مرکزی ماسٹر مائنڈ قرار

    چوہدری سالک حسین کے پاس ثبوت نہیں تو معافی مانگیں یا وزارت چھوڑ دیں: سینئیروزیر حکومتِ پنجاب

    ’یہ سیاسی تباہی ہے‘: ناراض ریپبلکن رہنماؤں نے شکست کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہرا دیا

    ڈسٹرکٹ بار   کے سالانہ انتخابات 12 دسمبر   کو ہونگے

    بنگلادیشی فاسٹ بولر مستفیض الرحمان بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کا حصہ بن گئے

    بلاگ

    ’’عمران خان کی نئی ڈائریکشن’’ میاں حبیب کاکالم

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.