Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    آپریشن”بنیان مرصوص“ میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا میں ہر مقام پر سربلند ہے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس سکیورٹی کی27ویں نیشنل سکیورٹی کے شرکاء نے ملاقات کی ۔ وزیراعلیٰ مریم نوازنے نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء کو حکومت پنجاب کے عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں اوراقدامات سے آگاہ کیا ۔ نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے حکومت پنجاب کے فلاحی اقدامات کو سراہا ۔
    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ آپریشن”بنیان مرصوص“ میں کامیابی کے بعد پاکستان دنیا میں ہر مقام پر سربلند ہے۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ سیلاب کے اثرات کا سامنا کر نے والے نہ صرف لاکھوں افراد بلکہ مویشیوں کو بھی بچایا گیا اور بروقت طبی امدادسے متعدی امراض کے پھیلاؤ سے محفوظ رہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں سموگ کنٹرول کرنے کیلئے انتھک محنت کی گئی ہے ۔ سموگ گن سپرے،فصلوں کی باقیات جلانے پر کنٹرول اوردیگر اقدمات کی وجہ سے سموگ کا اثر کم ہوا۔ سرحد پار سے فصلیں جلانے کے اثرات لاہور پر آتے ہیں۔
    مریم نوازشریف نے کہاکہ ووٹ نہ ملنے کا ڈر ہو تو کوئی اچھا کام نہیں کیا جا سکتا،تجاوزات اٹھانے پر لوگ ناراض بھی ہوئے، میرٹ کا نفاذ اورسفارش کی نفی ہمارا نصب العین ہے۔ گندم نہ خریدنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا،پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی،آٹا اورگندم کے نرخ نہیں بڑھے۔ مریم نوازشریف نے کہاکہ مہنگائی کی شرح 40فیصد سے 4فیصد تک آگئی۔ پنجاب میں 30ہزار کلو میٹر طویل 1650روڈز بن رہی ہیں اور ای ٹینڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے بچائے۔ سپیشل افراد کیلئے ہر ای بس میں وہیل چیئر بھی مہیا کررہے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بہترین اورجدید برن ہسپتال اورآرتھوپیڈک ہسپتال بنا رہے ہیں، پاکستان کا پہلا سرکاری کینسر ہسپتال بنے گا۔ ہارٹ سرجری کے منتظر 15ہزار بچوں کیلئے ہارٹ سرجری کارڈ پراجیکٹ شروع کیا،7000 ہارٹ سرجریز ہوچکی ہیں۔ پاکستان بھر کے بچوں کے علاج کیلئے ہزار بیڈ کا کارڈیالوجی ہسپتال بھی بنا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ تندورجاکر روٹی چیک کرنے پر مذاق بنایاگیا مگر آفس سے نہ نکلوں تو حالات کا اندازہ کیسے ہو۔ کہتے تھے بیٹی آتی ہے تو گھر چمکاتی ہے،پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ پروگرام شروع کیا۔ پنجاب میں 2400میگاواٹ بجلی ہے،بجلی کے یونٹ کو 16/17روپے لانا چاہتی ہوں۔ انشاء اللہ پانچ سال میں پنجاب کرپشن فری ہوگا۔

     

    Related Posts

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    جلال پور پیر والا: موٹرسائیکل کو بچا تے ہوئے گاڑی  نہر میں جا گيری

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.