راولپینڈی :پاکستان نے تین میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہرا کر وائٹ واش کر دیا۔
اس فتح کے ساتھ پاکستان نے سیریز تین صفر سے جیت لیا۔
212 رنز کا ہدف پاکستان نے 45 ویں اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ پاکستان کی جانب سے محد رضوان 61 ناقابل شکست رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے۔فخر زمان نے 55، بابر اعظم نے 34 اور حسین طلعت نے 42 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ حسیب اللہ خان صفر اور سلمان علی آغا چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
سری لنکا کی جانب سے جیفری ونڈرسے نے تین اور مہیش تھکشانا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔قبل ازین سری لنکا نے پاکستان کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو جیتنے کے لیے 212 رنز کا ہدف دیا تھا۔
پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 211 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ ی لنکا کی جانب سے سدیرہ سمارا وکراما 48 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے۔پاتھوم نسانکا نے 24، کامل مشارا 29 کشال مینڈس 34 اور پون رتھ نیاکے 32 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے فیصل اکرم نے دو اور وسیم جونیئر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔حارث رؤف دو، شاہین شاہ آفریدی اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکا کی پہلی وکٹ 55 رنز پر گری۔ سری لنکا کو دوسرا نقصان 69، تیسرا 112، چوتھا 123، پانچواں 143، چھٹا 166، ساتواں 180، آٹھواں 193، نواں 210 اور دسواں نقصان 211 رنز پر اٹھانا پڑا۔اس میچن کے لیے پاکستان ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی تھیں۔ فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللّٰہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی، کوچز اور مینجمنٹ، خاص طور پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سید محسن رضا نقوی نے جس عزم، محنت اور ٹیم اسپِرٹ کا مظاہرہ کیا،وہ واقعی قابل فخر ہے۔

