Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

      سموگ کے خلاف سیف سٹی کا کریک ڈاؤن: مصنوعی ذہانت ،ڈرونز کی مدد سے صرف 3 دن میں ماحولیاتی آلودگی کی 1,220 خلاف ورزیاں بے نقاب

      ہائیبرڈ گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری، لمبے انتظار کے بعد سیلز ٹیکس میں کمی!

      چینی قونصل جنرل اور علی ڈار کی ملاقات، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق

       خام تیل کو صاف کرنے کے لیے چینی نئی ٹیکنالوجی تیار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    دو برس دو ماہ اور دوہفتے بعد بابراعظم کی سنچری،سعید انور کا ریکارڈ برابر

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :پاکستان کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں سینچری سکور کر کے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سینچریاں بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے جمعے کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ناقابل شکست رہتے ہوئے 119 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔اس طرح انہوں نے پاکستان کی جانب سے ایک روزہ میچز میں سب سے زیادہ 20 سینچریاں بنانے کا سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا۔
    سعید انور نے 244 اننگز میں 20 سینچریاں بنانے کا اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ بابر اعظم نے یہ کارنامہ صرف 136 اننگز میں سرانجام دیا ہے۔
    31 سال کے بیٹر نے دو برس دو ماہ اور 15 دن کے بعد پاکستان کی جانب سے ون ڈے میچ میں سینچری بنائی۔
    اس سے قبل انہوں نے آخری سینچری نیپال کے خلاف ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں 30 اگست 2023 کو سکور کی تھی۔
    اس کے ساتھ ہی بابر اعظم کم سے کم اننگز میں 20 سینچریاں بنانے والے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
    اس سے قبل جنوبی افریقہ کے بیٹر ہاشم آملہ نے 108 جبکہ انڈیا کے وراٹ کوہلی 133 اننگز میں یہ سنگِ میل عبور کر چُکے ہیں۔
    بابر اعظم نے ایک روزہ میچز میں مجموعی طور پر 53.89 کی اوسط سے 6 ہزار 467 رنز بنائے ہیں جن میں 20 سینچریوں کے علاوہ 37 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ بابر اعظم رواں اکتوبر میں انڈیا کے روہت شرما کا ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔
    انہوں نے یہ اعزاز 31 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی20 میچ کے دوران حاصل کیا تھا۔
    انہوں نے روہت شرما کا 159 میچوں میں 4 ہزار 231 رنز بنانے کا ریکارڈ توڑا۔ بابر اعظم نے یہ اعزاز 130 میچوں میں 4232 رنز بنا کر اپنے نام کیا۔
    سٹار بیٹر نے 61 ٹیسٹ میچوں میں 9 سینچریوں اور 30 نصف سینچریوں کی مدد سے 4 ہزار 366 رنز بنا رکھے ہیں۔

     

    Related Posts

      عوام کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ، ’وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم‘ کا باقاعدہ آغاز 16 ستمبر سے ہوگا

     بی جے پی کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

    بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے: یو سی سی پر اسد الدین اویسی کا شدید ردِعمل

    مقبول خبریں

      عوام کو بڑی راحت دینے کا فیصلہ، ’وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم‘ کا باقاعدہ آغاز 16 ستمبر سے ہوگا

     بی جے پی کو اسمبلی اجلاس کی مدت پر سوال اٹھانے کا کوئی اخلاقی حق نہیں: وزیراعلیٰ عمر عبداللہ

    بھارت میں مسلمانوں کی مذہبی شناخت مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے: یو سی سی پر اسد الدین اویسی کا شدید ردِعمل

      کنگن پور: ایمبولینس اور لوڈر رکشے میں خوفناک تصادم، ڈرائیور اور بزرگ خاتون جاں بحق

     عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

    بلاگ

    DNA: زندگی کی کتاب

    کارو درہ: لاشوں کی بے حرمتی

    معصوم بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی خاموشی نہیں، تحفظ اور انصاف کی سخت ضرورت ہے

    ”کیا پنجاب کو پہلی بار خاتون چیف سیکرٹری ملنے جا رہی ہے،آئی جی کون؟“

    سی سی پی او پشاور میاں سعید اور جنسی تشدد میں ملوث ملزمان کی ہلاکت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.