Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    بھارتی گینگ وار دبئی پہنچ گئی، لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی زورا سدھو عرف سپا کو بیدردی سے ذبح کردیا گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    دبئی : بھارتی خفیہ ایجنسی “ را “ کی پروردہ لارنس بشنوئی گینگ وار متحدہ عرب امارات پہنچ گئی، لارنس بشنوئی  کے  قریبی ساتھی زورا سدھو عرف سپا کو دبئی میں گلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

    حریف گینگسٹر روہت گودارا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کھلے عام قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ذرائع کے مطابق زورا سدھو لارنس بشنوئی کے قریبی تھے اور دبئی سے گینگ کی بین الاقوامی کارروائیوں کو ہینڈل کرتے تھے۔ گینگسٹر روہت گودارا نے دعویٰ کیا کہ زورا عرف سپا نے جرمنی میں اس کے بھائی پر حملہ کرنے کی سازش کی تھی۔
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں روہت گودارا نے لکھا، ’’تمام بھائیوں کو رام رام‘۔ میں، روہت گودارا، گولڈی برار، وریندر چرن، مہندر سرن ڈیلانہ، اور وکی پہلوان کوٹکپورہ، وہی ہیں جنہوں نے لارنس کے کتے زورا سدھو (سپی) کے قتل کی منصوبہ بندی آج دبئی میں کی۔ سپا نے لارنس کے ہینڈلر کا روپ دھار کر ہمارے بھائی کو مارنے کے لیے اپنے آدمی جرمنی بھیجے۔ وہ دبئی میں بیٹھ کر لارنس کے نام سے کینیڈا اور امریکا میں دھمکیاں دیتا تھا۔  لیکن اس کو  ہم تک پہنچنے کے لئے سات مرتبہ پیدا ہونا پڑے گا۔‘‘
    انہوں نے مزید لکھا کہ اگر کوئی اس غدار کے زیر اثر مجھ پر یا میرے بھائیوں کی طرف دیکھنے کی جرات بھی  کرتا ہے توہم اس کے ساتھ بدتر سلوک کریں گے ، لوگ کہتے ہیں دبئی محفوظ ہے، لیکن ہمارے خلاف ہونے سے کوئی بھی کہیں محفوظ نہیں، کسی بھی ملک میں چھپ جائیں، آپ فرار نہیں ہوں گے، وقت لگ سکتا ہے، لیکن ہم آپ کو جانے نہیں دیں گے۔ جہاں پولیس کی ہاتھ نہیں پہنچ سکتے ہم وہاں پہنچ جائیں گے۔ دشمن، تیار رہو ہم جلد ملیں گے۔”
    یہ پہلی بار نہیں ہے کہ لارنس اور گودارا کے گروہوں کے درمیان گینگ وار شروع ہوئی ہو۔ حال ہی میں لارنس بشنوئی گینگ کے شوٹر ہری باکسر کو امریکہ میں گولی چلائی گئی تھیں ۔ روہت گودارا نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔واضح رہے کہ  ہری باکسر نے اس سال کے شروع میں مشہور کامیڈین کپل شرما کے Kap’s Cafe میں گولی چلانے  کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ اس کے بعد سے اب تک کیفے کو مزید دو بار گولیوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

    Related Posts

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    مقبول خبریں

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    بلاگ

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.