راولپنڈی :چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برونائی دارالسلام کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سلطان برونائی حاجی حسن البلقیہ سمیت اعلیٰ فوجی و سول قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں باہمی دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ڈیفنس اکیڈمی رائل برونائی آرمڈ فورسز میں “پاکستان کا علاقائی امن و استحکام میں کردار” کے موضوع پر خطاب بھی کیا۔
برونائی کی قیادت نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو رائل برونائی آرمڈ فورسز ہیڈکوارٹرز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

