Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے 6 افسران کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

      چین پہلے پاکستانی خلاباز کو خلائی مشن میں بھیجے گا

      قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے سارے شاہی خطابات چھین لئے، شاہی رہائش گاہ خالی کرنیکا حکم

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لندن:برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس نے اعلان کیا ہے کہ شاہ چارلس سوم نے اپنے بھائی شہزادہ اینڈریو سے باقی تمام شاہی خطابات واپس لینے اور انھیں شاہی رہائش گاہ خالی کرنے کا حکم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
    محل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، اب شہزادہ اینڈریو کو مستقبل میں "اینڈریو مونٹ بیٹن وِنڈزر” کے نام سے پکارا جائے گا اور وہ شہزادے کا لقب مزید استعمال نہیں کریں گے۔
    یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا ہے جب شہزادہ اینڈریو کے مجرم جنسی اسمگلر جیفری ایپسٹین سے تعلقات دوبارہ خبروں کی زینت بنے۔
    حال ہی میں ان تعلقات اور ایپسٹین کی متاثرہ خاتون ورجینیا رابرٹس جوفرے کے الزامات کے بعد شاہی خاندان پر دباؤ بڑھ گیا تھا کہ شہزادہ اینڈریو کو ان کی رہائش گاہ روئل لاج سے نکال دیا جائے۔ اس سے قبل وہ اس ماہ کے آغاز میں ڈیوک آف یارک کا خطاب بھی واپس کر چکے ہیں۔
    تاہم بادشاہ نے اس معاملے کو مزید آگے بڑھاتے ہوئے انہیں شہزادے کے خطاب سے بھی محروم کر دیا۔ یہ خطاب انھیں ملکہ الزبتھ دوم کے بیٹے کی حیثیت سے پیدائش پر ملا تھا۔
    شاہی محل کے مطابق یہ تادیبی اقدام نا گزیر تھا، اگرچہ شہزادہ اینڈریو بدستور اپنے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ بادشاہ اور ملکہ دونوں اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ ان کے دل اور گہری ہمدردیاں ہمیشہ ظلم و زیادتی کے تمام متاثرین اور بچ جانے والوں کے ساتھ رہی ہیں اور رہیں گی۔

     

    Related Posts

    بھارت اور امریکا میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ، امریکی وزیر جنگ اور بھارتی وزیر دفاع نے دستخط کردئیے

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    کتنے افسوس کی بات ہے ، تیسری دفعہ انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    مقبول خبریں

    بھارت اور امریکا میں 10 سالہ دفاعی معاہدہ، امریکی وزیر جنگ اور بھارتی وزیر دفاع نے دستخط کردئیے

    وومن ون ڈے ورلڈ کرکٹ کپ،بھارت دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

    پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے کرکٹر ہلاک

    پاکستان تحریک انصاف کے خرم ذیشان نے سینٹ کا ضمنی الیکشن جیت لیا

    قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

    بلاگ

    ایک آئی جی جس نے "کمزور اور نازک پولیس” کو مردانِ کار بنا دیا

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.