لاہور:محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسمِ سرما کے لئے سکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل تیار کرلیا۔ذرائع کے مطابق اوقاتِ کار میں تبدیلی کی منظوری کیلئے سمری وزیرِ اعلی پنجاب کو ارسال کی گئی تھی جس کی انہوں نے منظوری دیدی۔
اس امر کااعلان صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کیا ، نئے شیڈول کے تحت سکول صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع اور دوپہر ڈیڑھ بجے چھٹی ہوا کرے گی۔محکمہ ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سکولوں میں ہفتے کی تعطیل کو برقرار رکھا گیا ہے، وزیرِ اعلی کی منظوری کے بعد نئے اوقاتِ کار کا اطلاق 27 اکتوبر سے ہوگا۔

