Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر، شاہی حکم نامہ جاری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض:سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان کو مملکت کا نیا مفتی اعظم مقرر کرنے کا شاہی حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
    یہ تقرری ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر کی گئی، جس کی منظوری فرمانروا نے دی۔ شاہی حکم نامے کے مطابق شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان کو نہ صرف مفتی اعظم کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے بلکہ انہیں سعودی عرب کی سینئر علما کونسل کا چیئرمین اور جنرل پریزیڈنسی فار سائنٹیفک ریسرچ اینڈ افتا کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔
    یہ تقرری سعودی عرب کے سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل شیخ کے انتقال کے بعد عمل میں آئی ہے۔ شیخ عبدالعزیز آل شیخ 23 ستمبر 2025 کو 84 برس کی عمر میں وفات پا گئے تھے۔ وہ 1999 سے مملکت کے مفتی اعظم کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور اسلامی دنیا میں ان کا شمار معتبر علما میں ہوتا تھا۔

    نئے مفتی اعظم شیخ ڈاکٹر صالح بن فوزان بن عبداللہ الفوزان سعودی عرب کے ممتاز علما میں سے ایک ہیں۔ وہ کئی دہائیوں سے دینی تعلیم و تحقیق اور دعوتی خدمات سے وابستہ رہے ہیں۔ آپ سعودی علما کونسل کے رکن، مستقل کمیٹی برائے علمی تحقیق و افتا کے سینئر رکن اور اسلامی فقہی کونسل (مسلم ورلڈ لیگ) کے فعال رکن رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ حج کے دوران مبلغین کی نگران کمیٹی کے بھی رکن رہ چکے ہیں۔

    شیخ صالح الفوزان کا تعلق سعودی عرب کے القصیم علاقے سے ہے، جہاں وہ 1935 میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم بریدة میں حاصل کی، اس کے بعد ریاض کی کالج آف شریعہ سے فقہ میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں۔ تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے بطور استاد خدمات انجام دیں اور بعد ازاں اعلیٰ عدالتی ادارے کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوئے۔

    انہیں 1992 میں مستقل کمیٹی برائے علمی تحقیق و افتا کا رکن مقرر کیا گیا، جہاں انہوں نے متعدد علمی اور فقہی موضوعات پر گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی علمی بصیرت، فقہی گہرائی اور شریعت فہمی کی بدولت انہیں عرب و اسلامی دنیا میں وسیع احترام حاصل ہے۔

    شیخ الفوزان نے اسلامی علوم، عقائد اور فقہ پر درجنوں کتب تصنیف کی ہیں جو عرب دنیا سمیت دیگر ممالک میں بھی نصاب کا حصہ ہیں۔ ان کی کئی علمی تقاریر اور دروس مختلف ریڈیو و ٹی وی پروگراموں میں نشر ہوتے رہے ہیں۔ ان کے مشہور ترین پروگراموں میں ’نور علی الدرب‘ شامل ہے، جس کے ذریعے انہوں نے عام مسلمانوں کی دینی رہنمائی کی۔

    شیخ صالح الفوزان کی بطور مفتی اعظم تقرری کو مملکت کے علمی اور دینی حلقوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ علما نے توقع ظاہر کی ہے کہ ان کی علمی بصیرت، فقہی استدلال اور متوازن رویہ سعودی عرب میں شریعت فہمی اور دینی رہنمائی کو مزید مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔

    Related Posts

    ایران کی نئی تجاویز بھی مسترد، میں مطمئن نہیں ، پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    سیالکوٹ:دو جنازے، ایک صدمہ،، اور انصاف کی تلاش میں ملزم گرفتارکرنے پر معطل ایس ایچ او

    محافظ ہی ’بے یار و مددگار‘! اسلام آباد سیف سٹی کا جدید کیمرہ چوری؛ جس نظام نے شہر بچانا تھا وہ اپنی آنکھ نہ بچا سکا

    مقبول خبریں

    ایران کی نئی تجاویز بھی مسترد، میں مطمئن نہیں ، پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    ایران نے نظرثانی تجاویز ثالث پاکستان کو پہنچادیں، امریکاکی تصدیق، تفصیلات ظاہر کرنے سے انکار

    بیواؤں اور یتیموں کی دعائیں رنگ لے آئیں! مریم نواز کا 5 ارب روپے کا ’رحمت کارڈ‘ منصوبہ، ہر مستحق کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

    سنہری موقع ،ٹویوٹا نے فارچیونر کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی

    اداکارہ کرشمہ کپور کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

    بلاگ

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.