Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مذہبی انتہاپسند جماعت پر پابندی کی سفارش،مرکزی دفاتر، ادارے سیل ،سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند،اثاثے ضبط

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور :پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مختلف شہروں میں ٹی ایل پی مراکز کیخلاف کاروائی ، انتظامیہ نے کئی مقامات پہ دفاتر سیل کردئیے ۔

    جمعرات کو لاہور میں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرِصدارت امن و امان پر غیرمعمولی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب حکومت وفاقی حکومت کو انتہا پسند جماعت پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کرے گی۔

    تمام رہنماؤں کارکنوں کے خلاف مقدمات انسداد دہشت گردی عدالتوں میں چلیں گے
    بیان کے مطابق دیگر فیصلوں میں پنجاب میں نفرت انگیزی، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور پولیس افسران کی شہادت اور سرکاری املاک کی تباہی میں ملوث رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں مقدمات چلانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ انتہا پسند جماعت کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا اور ان کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کیے جائیں گے۔

    بنک اکاؤنٹس منجمد ، ماتحت ادارے محکمہ اوقاف کے سپرد ہوں گے

    اگلے مرحلے میں تحریک کے بینک اکاؤنٹس بھی سیزہونگے اور انکے ماتحت مذھبی ادارے مساجد مدرسے وغیرہ محکمہ اوقاف کے سپرد ہونگے تنظیم کے اشتہارات بینرز وغیرہ پہ پابندی ہوگی۔

    سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سخت ترین کارروائی
    وزیراعلٰی کے زیرِصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتہا پسند جماعت کے پوسٹرز، بینرز اور اشتہارات پر مکمل پابندی ہو گی اور نفرت پھیلانے والی انتہا پسند جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جائیں گے۔
    بیان کے مطابق انتہا پسند جماعت کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ترین کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

    غیر قانونی اسلحے کی سزا 14 سال قید ،10 لاکھ جرمانہ ناقابل ضمانت جرم ہوگا

    پنجاب کی وزارت داخلہ کی جانب سے غیرقانونی اسلحے کو ایک ماہ کے اندر جمع کروانے کا الٹی میٹم جاری کیا گیا ہے۔
    بیان کے مطابق ’ایک ماہ کے ایک اندر شہری اپنے قانونی اسلحے کو خدمت مرکز سے رجسٹر کرائیں جبکہ اسلحہ فروشوں اور تمام ڈیلرز کے سٹاک کا معائنہ کیا جائے گا۔
    پنجاب میں نئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
    پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے اسلحہ فیکٹریز اور مینوفیکچررز کو ریگولرائز کرنے کی سفارش کرتے ہوئے صوبے میں غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافے کی منظوری دی ہے۔
    ’غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا 14 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ مقرر کر کے اس کو ناقابل ضمانت جرم بنا دیا گیا۔‘

     

     

    Related Posts

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    جلال پور پیر والا: موٹرسائیکل کو بچا تے ہوئے گاڑی  نہر میں جا گيری

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.