Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ملٹی نیشنل کمپنی کا 16 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    زیورخ:سوئٹزرلینڈ کی فوڈ کمپنی نیسلے (Nestle)نے آئندہ دو برسوں میں دنیا بھر میں 16 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    رپورٹ  کے مطابق کمپنی کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر فلپ نیو راتل نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور نیسلے کو بھی پہلے سے زیادہ تیزی سے بدلنا ہوگا، اس تبدیلی میں مشکل مگر ضروری فیصلے شامل ہیں جن کے تحت ملازمین کی تعداد میں کمی کی جا رہی ہے۔

    نیسلے کی جاری کردہ نو ماہ کی مالیاتی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی فروخت میں 1.9 فیصد کمی واقع ہوئی جو 65.9 ارب سوئس فرانکس (83 ارب امریکی ڈالر) تک محدود رہی۔اعلان کے مطابق 12,000 وائٹ کالر نوکریاں ختم کی جائیں گی جس سے کمپنی کو ایک ارب سوئس فرانکس کی بچت ہوگی جو پہلے سے طے شدہ ہدف سے دو گنا زیادہ ہے،اس کے علاوہ پیداوار اور سپلائی چین کے شعبوں میں پہلے سے جاری 4 ہزار ملازمتوں کی کٹوتی بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

    فلپ نیو راتل نے کہا کہ نیسلے نے 2027 تک اپنی بچت کا ہدف بڑھا کر تین ارب سوئس فرانکس کر دیا ہے جو پہلے 2.5 ارب مقرر تھا۔دنیا کی اس سب سے بڑی فوڈ کمپنی کے پاس 2,000 سے زائد برانڈز ہیں، جن میں کٹ کیٹ (Kit Kat) اور پیورینا (Purina) بھی شامل ہیں۔گزشتہ ماہ کمپنی کو ایک انتظامی بحران کا سامنا رہا جب سابق سی ای او کو دفتر میں ایک ذاتی تعلق کے باعث برخاست کیا گیا جبکہ چیئرمین نے بھی قبل از وقت استعفیٰ دے دیا۔

    مالیاتی ماہرین کو امید ہے کہ نیو راتیل کمپنی میں استحکام بحال کرنے میں کامیاب ہوں گے جس کی ترقی 2022 کے بعد سست ہو چکی ہے۔نیسلے کو 2024 میں فرانس میں بوتل بند پانی سے متعلق اسکینڈل کے باعث بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔رپورٹ کے مطابق 2025 کے ابتدائی نو مہینوں میں کمپنی کی آرگینک سیلز میں 3.3 فیصد اضافہ ہوا جو زیادہ تر قیمتوں میں 2.8 فیصد اضافے کا نتیجہ ہے۔

    Related Posts

    پنشنرز اور بزرگ شہریوں کو جھٹکا؛ حکومت نے نیشنل سیونگز اسکیموں پر منافع کم کر دیا،نئے نرخ کیا ہونگے ؟ جانئیے

    ایرانی ریال تاریخ کی نچلی ترین سطح پر؛ ایک ڈالر 19 لاکھ ریال کے برابر، پاکستانی کیوں پریشان؟

    اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

    مقبول خبریں

    فیفا ورلڈ کپ 2026 نے سوشل میڈیا پر 5 نوجوان فٹبالرز کو بخشی بے پناہ شہرت، ایک کھلاڑی کی فالوئنگ دوگنی ہوئی

    ’لارڈس وَنڈے روہت شرما کا آخری میچ نہیں‘، بی سی سی آئی نے ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر لگائی لگام

    بالی ووڈ کے پہلے سپر اسٹار راجیش کھنہ، لگاتار 15 ہٹ فلموں کا ریکارڈ آج بھی برقرار

    روس پر یوکرائنی ڈرون حملوں میں  8 ہلاک، درجنوں زخمی

    خواجہ محمد آصف نے  فیض احمد فیض فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.